نشے میں دھت پاکستانی مسافر نے فضائی میزبان کو ٹکر دے ماری، ویڈیو وائرل

6پاکیستاناییمئسافریرجکس.png

نشے میں دھت ایک پاکستانی مسافر نے دوران پرواز فضائی میزبان کو ٹکر دے ماری، فضائی عملے نے مشتعل مسافر کو پکڑ کر کرسی سے باندھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد آنے والی ایک پرواز میں اس وقت پیش آیا جب بزنس کلاس میں ایک پاکستانی مسافر مشتعل ہوکر بھپر گیا۔

فضائی عملے اور کیبن کریو نے مسافر کو روکنے کی کوشش کی، اسی دوران مشتعل مسافر نے ایک مرد فضائی میزبان کو ٹکر دے ماری، کیبن کریو نے مسافر کو روکنے کی کوشش میں اسے نیچے گرادیا۔

https://twitter.com/x/status/1761818755858903111
اس سارے واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ایئر ہوسٹس اس موقع پر بھاگتے ہوئے ہنگامی سیاہ کیبل تھامے بھاگتی ہوئی آئی، یہ تارجہاز میں بے قابو مسافروں کو کنٹرول کرنے کیلئے رکھا جاتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافر کو کنٹرول کرنے کے بعد سیٹ سے باندھا گیا تھا اور 26 فروری کو اسلام آباد میں 1 بج کر 20 منٹ پر لینڈ ہونے تک باندھ کر ہی رکھا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1761819415820009936
عینی گواہان اور جہاز میں سفر کرنے والے دیگر مسافروں کا کہنا تھا کہ مشتعل مسافر نشے میں دھت تھا اور انتہائی پرتشدد تھا، مسافر خوفزدہ تھے کہ کہیں وہ ان پر حملہ نا کردے، لوگ اس مسافر کے پاس سے گزرنے سے بھی گریز کررہے تھے، ایمریٹس کے فضائی عملے نے اس مسافر کو باندھ کررکھا مگر ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی حکام نے اس مسافر کو جانے دیا کیونکہ اس کے تعلقات بہت اچھے تھے۔

پاکستانی حکام نے واقعہ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ کی جانب سے آگاہی ملنے پر ایئرپورٹ پر اے ایس ایف الرٹ ہوگئی تھی، جنہوں نے لینڈنگ کے بعد حسن نامی مسافر کو تحویل میں لیا اور کڑی نگرانی میں اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کرکے پوچھ گچھ کی گئی۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Koi Ajeeb baat hai —- Yeh Airlines passengers ko alcohol Kion serve karti hein ? 🤷‍♂️ —- jab in ko alcohol pilao gaye tu yehi anjaam ho ga​

BY THE WAY​

Ghaleez Ghuddar Buzdil Beghairat Corrupt Fouj 76 saalon Taqat kay nashay mein Budmast yehi kuch Awam kay sath kar rehi hai​