نعمان اعجاز سے سخت نفرت کرتا ہوں۔۔۔ خلیل الرحمٰن قمر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1807910209748361601
پاکستانی معروف اسکرین رائٹر و ڈائریکٹر خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اُنہیں اداکار نعمان اعجاز سے نفرت ہے، وقت ثابت کر دے گا کہ اُنہیں اداکار سے کیوں نفرت ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں شو کی میزبان نے خلیل الرحمٰن قمر سے دریافت کیا کہ کیا اُنہیں کبھی کسی سے نفرت ہوئی ہے؟

اس سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ مجھے نعمان اعجاز سے سخت نفرت ہے، میں نفرت کرنے والا بندہ نہیں ہوں مگر میں اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ مجھے اس اداکار سے نفرت ہے۔وہ انسان (نعمان اعجاز) محبت کے قابل ہے ہی نہیں۔

معروف مصنف کا اس دوران کہنا تھا کہ میں صرف اور صرف نعمان اعجاز سے نفرت کرتا ہوں، آج تک زیادہ سے زیادہ مجھے دوسرے لوگوں پر صرف غصہ ہی آیا ہوگا لیکن مجھے کسی دوسرے فرد سے کبھی نفرت نہیں ہوئی ہے۔

اس پر شو کی میزبان نے سوال کیا کہ اتنی نفرت کے باوجود آپ نے نعمان اعجاز کو اپنے ڈرامے میں اتنا اہم کردار کیسے دے دیا؟

اس سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جس کردار کے لیے میں نے اداکار نعمان اعجاز کو منتخب کیا تھا وہ کردار بھی ایک ’گھٹیا‘ شخص کا تھا اور نعمان اعجاز کو یہ کردار میں نے اس لیے دیا تھا تاکہ اُسے اس کردار کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی، اُس کردار کے لیے نعمان اعجاز نے قدرتی اداکاری کی بس کیوں کہ وہ حقیقت میں بھی ایسا ہی انسان ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر نعمان اعجاز کی اداکاری بہت پسند ہے مگر میں اس کی ذاتی شخصیت اور ’گھٹیا پن‘ کی وجہ سے اس سے نفرت کرتا ہوں۔
 

ajaved

MPA (400+ posts)
Ek khud parast insan jis nay pahla lafz jab likha tu is ki Maa nay hath pakra hoga wo har channel par beth kar aurat ko bewafa,, jahil kah raha hota hay aur kio k ratings mil rahaen hain tu sab dikha rahay hain..
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)
Ek khud parast insan jis nay pahla lafz jab likha tu is ki Maa nay hath pakra hoga wo har channel par beth kar aurat ko bewafa,, jahil kah raha hota hay aur kio k ratings mil rahaen hain tu sab dikha rahay hain..
Qamar Khalil when you consider yourself an intellectual person then to express with someone is ok? Dont pass such comments this show your mind level .
 

Masud Rajaa

Siasat member
Over It Eye Roll GIF by Friends
 

Back
Top