ننکانہ صاحب:مشتعل افراد نےتوہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر ہلاک کردیا

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
317478_8946750_updates.jpg


ننکانہ صاحب میں مشتعل افراد نے توہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر ہلاک کردیا۔

یہ واقعہ ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن میں پیش آیا جہاں مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بول دیا اور توہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

اس دوران ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار اپنی جان بچانےکے لیے تھانے سے بھاگ گئے، ملزم توہین مذہب کے الزام میں تھانے میں بند تھا۔

https://twitter.com/x/status/1624312977598840832
ملزم 2 سال جیل کاٹنےکے بعد واپس آیا تھا، اہل علاقہ نے الزام لگایا ہےکہ ملزم سابقہ بیوی کی تصویر مقدس اوراق پر لگا کر جادو ٹونا کرتا تھا۔

واقعے کے بعد ڈی ایس پی ننکانہ سرکل نواز ورک اور ایس ایچ او واربرٹن فیروزبھٹی کو معطل کردیا گیا ہے۔

توہین مذہب کے ملزم کا قتل اور جلانا ناظالمانہ فعل ہے:حافظ طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ننکانہ صاحب میں توہین مذہب کے ملزم کا قتل اور جلانا ناظالمانہ فعل ہے، جن مجرموں نے یہ کام کیا حکومت پنجاب انہیں گرفتار کرے۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ان مجرموں کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے، کسی گروہ، فرد یاجماعت کو یہ حق نہیں کہ قانون ہاتھ میں لے۔


Source
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

تمام مشتعل افراد جنہوں نے تھانے پر دھاوا بول کر ملزم کو تھانے سے نکالا اور اسے تشدد کرکے ہلاک کیا ان سب کو تلاش کرکے
پاکستان پینل کوڈ ٣٠٢ کے تحت مقدمہ چلا کر سزائے موت دی جائے
 

ts_rana

Minister (2k+ posts)
قرآن کی تعلیم کے خلاف ملک کو نوچنے والوں پر کوئی توہین مذہب نہیں لگتی۔ ملاوٹ کرنے والوں کو حدیث میں جہنمی کہا گیالیکن ہر خالص چیز کو ناپاک کرنے والوں پر کوئی توہین مذہب کیوں نہیں لگاتے؟ رشوت لینے اور دینے والوں کو جہنمی کہا گیا لیکن روزانہ یہی لوگ رشوت دیتے بھی ہیں اور لیتے بھی ہیں لیکن کوئی توہین نہیں لگتی۔ یہ معاشرہ جس نہج پر پہنچ گیا ہے وہاں سے واپسی ممکن نہیں لگتی۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
On ground ja kar pata karo..Ye sab TLP ke Fitna log hain.Main kae bar keh chuka ho.Jiss ne bhi TLP ka fitna paida kia wo aik din Pakistan hi nahi unn ke galay bhi paray ga..TLP ke peechay company ka naam ata ha.
Crushed TLP fitna..warna ye ap ke mousharay ko kha jaya ga..
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
TLP ke Molvi ap ki uneducated Youths aur kamzoor Emaan walay logo ke andar Mazhab ke naam par zehar ghool rehay hain..Abhi ye zehar beech mein hi ha.Zayada phailnay se pehlay TLP ke saanp ka zehar nikal do..
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
wild tamash been quom. majority of them will probably fail to recite kalma properly but their phones are out recording the barbarity. fail to understand this sick mentality.
جب لوگ ان پڑھ ہوتے ہیں تو ان کو کسی بھی طرف لگایا جا سکتا ہے ہمارے ملاؤں نے دین اسلام کو غیبی طاقتوں کامذہب قرآن کو جادو کی کتاب اور نبی صلعم کو خدا بنا دیا ہے اب لوگ وظیفے پڑھتے ہیں معجزوں کراماتوں میں اپنی محرومیوں کا علاج ڈھونڈتے ہیں لوگوں پر ظلم کو خون ناحق کو نبی کے نام پر کر نا ثواب سمجھتے ہیں ملا نے عجیب عجیب کہانیاں بنائی ہوئیں جن کو سن کر حیرت ہوتی ہے مگر لوگ ان پر ایمان کی حد تک یقین رکھتے ہیں
 

baaghi01

Senator (1k+ posts)

تمام مشتعل افراد جنہوں نے تھانے پر دھاوا بول کر ملزم کو تھانے سے نکالا اور اسے تشدد کرکے ہلاک کیا ان سب کو تلاش کرکے
پاکستان پینل کوڈ ٣٠٢ کے تحت مقدمہ چلا کر سزائے موت دی جائے
Badshah salamat aap k hukam ki tameel hogi. Koi aur khidmat hamare laiq? 24 ghantay yahin bethay rehte hain Koi aur kam bhi kar lia karain.