
پاک فوج نے ننھے وی لاگر محمد شیراز کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسے وی لاگنگ اور انٹرنیٹ کے جدید آلات فراہم کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز کی خواہش پوری کرتے ہوئے اس کے خواب کو حقیقت کا روپ دے دیدیا ہے، بچے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاک فوج نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے نا صرف بچے کی مشکلات دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ بچے کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
7 سالہ شیراز کی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی وی لاگنگ میں درپیش مسائل خصوصا گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے حوالے سے پریشانی کا اظہار کررہا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1766400533362081987
ویڈیو وائرل ہونے پر پاک فوج نے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا اور ایک نمائندے کو محمد شیراز کے گھر بھیجا جنہوں نے پاک فوج کی جانب سے محمد شیراز کو وی لاگنگ کے جدید آلات، انٹرنیٹ کی ڈیوائس فراہم کی اور اس کی خوب حوصلہ افزائی کی، جس پر محمد شیراز خوشی سے نہال ہوگیا۔
محمد شیراز اور اس کے والدین نے پاک فوج کے اس احسن اقدام کا شکریہ ادا کیا ، علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو خوب سراہا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2نانناھاطلہگگعرسامام.png