نوازشریف کو کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنیوالے ملزمان کو بڑا عدالتی ریلیف

vaccin1121.jpg


نوازشریف کو کورونا ویکسین کی بوگس انٹری کرنے والے ملزمان کو عدالت کی جانب سے ریلیف مل گیا۔۔ضمانت منظور

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق نواز شریف کی کورونا ویکسینیشن کرانے کی بوگس انٹری کیس کی سماعت ہوئی، سینئر اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ راجہ محمد ارشد نے ضمانتوں پر سماعت کی اور ملزموں کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ملزم عادل رفیق اور ابو الحسن کی درخواست ضمانت 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض منظور کی۔ ملزموں نے ستمبر میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے شناختی کارڈ کی جعلی کورونا ویکسینیشن کا اندراج کیا تھا۔


معاملہ سامنے آنے کے بعد نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نےغلطی کااعتراف کرلیا تھا ، جس پر دونوں کو معطل کردیا گیا، بعد ازاں گجر پورہ پولیس نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن کے اندارج کے معاملے پر 2 ملزمان عادل اورابو الحسن کو گرفتارکرلیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نامزد ملزمان کوٹ خواجہ سعید اسپتال لاہور کے ملازم ہیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
عدلیہ تو بیٹھی ہی نونیوں کو ریلیف دینے کے لیے ہیں۔۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
عدلیہ تو بیٹھی ہی نونیوں کو ریلیف دینے کے لیے ہیں۔۔