
سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے، ہمیں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق گارنٹی بھی مل چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ہیش ٹیگ سیاست میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم دعویٰ کیا اور کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے زیرو رسک ہوچکا ہے اور ہمیں اس کی گارنٹی بھی مل چکی ہے، الیکشن کی تاریخ آگےلے جانے پر اسٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے۔
دوسری جانب نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے دو شیڈول بھی تیار کرلیے گئے ہیں، جس کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جائے گی ، جس کے بعد نواز شریف لندن اسے اسلام آباد پہنچیں گے۔
نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا جائےگا اور پریڈ گراؤنڈ میں ن لیگ کا ایک جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا جس سے میاں نواز شریف خطاب کریں گے، بعد ازاں نواز شریف اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈریلی کی صورت میں لاہور پہنچیں گے۔
لاہور میں ن لیگ کا ایک تاریخی جلسے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کیلئے مریم نواز اور حمزہ شہباز کو خصوصی ٹاسک بھی دیدیئے گئے ہیں۔
نواز شریف کی واپسی کا پلان بی لندن سے براہ راست لاہورکا ہے، جہاں نواز شریف کے عظیم الشان استقبال کے بعد تاریخی جلسہ ہوگا اور میاں نواز شریف داتا دربار پر حاضری دیں گے۔
Last edited: