نوازشریف کی مشکلات میں اضافہ، نیب نےایک اور24 سال پرانا کیس کھول دیا

2nawaznabaikaurcase.jpg

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوازشریف کے دور حکومت میں جاپان کی جانب سے ملنے والے 25 کروڑ ڈالر کے فنڈز کی خوردبرد سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیب کے مطابق 1998 میں سوشل ایکشن پروگرام کیلئے جاپان سے 25 کروڑ ڈالرز کے فنڈز حاصل کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف 24 سال پرانا کیس کھول دیا ہے جس کے مطابق 25 کروڑ ڈالر کہاں خرچ ہوئے کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ جس کیلئے نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


وزارت منصوبہ بندی کو 25 کروڑ ڈالر کے فنڈز کے استعمال سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا، یہ فنڈز تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر خرچ کرنے کیلئے جاپان کی حکومت کی جانب سے 1998 میں نوازشریف کے اقتدار کے دوران حکومت پاکستان کو دیئے گئے تھے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ فنڈز قرض اتارو ملک سنوارو کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے تھے تاہم اس حوالے سے کوئی دستاویز یا ریکارڈ سامنے نہیں آ سکا کہ یہ رقم واقعی قرض اتارو ملک سنوارو کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے بھی گئے تھے یا نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے جو تفصیلات طلب کی گئی ہیں وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے اس پر جواب تیار کیا جا رہا ہے تاہم وزارت کو فی الحال اس پر کوئی معلومات میسر نہیں ہیں۔
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
ہاں جی، پہلے بنائے گئے ریفرنسز، مقدمات اور الزامات میں تو جیسے نوازشریف اور اسکی پارٹی کے سارے مبینہ جرائم ثابت کر دئیے ہیں ، اب اس میں سے بھی جو مرا ہوا چوہا نکالنا ہے وہ نکال لیں نیب والے۔۔۔۔صحیح ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے قوم یوتھ کو ۔ ایسے لگتا ہے کہ کوئی بند فیکٹری ہے جہاں نئی پرانی مشینیں پرزے اور آلات مکمل پیکنگ میں رکھے ہوئے ہیں اور #منافق_اعظم پچھلے بارہ سال سے یوتھیوں کو اس کے دورے پر لایا ہوا ہے۔ ہر ڈبے پر کھڑا ہو کر زبانی بتا دیتا ہے کہ یہ فلاں مشین ہے اور اس سے یہ کام لیا جا سکتا ہے۔ لیکن پوری فیکٹری میں ایک پرزہ بھی چلا کر نہیں دکھاتا، اور یوتھیے واہ واہ کرتے اگلے ڈبے کی طرف دیکھنا شروع ہو جاتے ہیں۔


نوٹ: اس کمنٹ پر رپلائی کرنے والے اپنی ماؤں بہنوں کو گالیاں دے کر اپنی قبریں بھرنے سے گریز فرمائیں۔ شکریہ
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ہاں جی، پہلے بنائے گئے ریفرنسز، مقدمات اور الزامات میں تو جیسے نوازشریف اور اسکی پارٹی کے سارے مبینہ جرائم ثابت کر دئیے ہیں ، اب اس میں سے بھی جو مرا ہوا چوہا نکالنا ہے وہ نکال لیں نیب والے۔۔۔۔صحیح ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے قوم یوتھ کو ۔ ایسے لگتا ہے کہ کوئی بند فیکٹری ہے جہاں نئی پرانی مشینیں پرزے اور آلات مکمل پیکنگ میں رکھے ہوئے ہیں اور #منافق_اعظم پچھلے بارہ سال سے یوتھیوں کو اس کے دورے پر لایا ہوا ہے۔ ہر ڈبے پر کھڑا ہو کر زبانی بتا دیتا ہے کہ یہ فلاں مشین ہے اور اس سے یہ کام لیا جا سکتا ہے۔ لیکن پوری فیکٹری میں ایک پرزہ بھی چلا کر نہیں دکھاتا، اور یوتھیے واہ واہ کرتے اگلے ڈبے کی طرف دیکھنا شروع ہو جاتے ہیں۔


نوٹ: اس کمنٹ پر رپلائی کرنے والے اپنی ماؤں بہنوں کو گالیاں دے کر اپنی قبریں بھرنے سے گریز فرمائیں۔ شکریہ
12C1C89B-6874-4566-ACE3-0DFE40A1D8C6.jpeg
 

doctornoname

MPA (400+ posts)
*گدھا درخت سے بندھا ہوا تھا شیطان آیا اور اسے کھول دیا*

گدھا کھیتوں کی طرف بھاگا اور کھڑی فصل کو تباہ کرنے لگا

جب کسان کی بیوی نے یہ دیکھا تو اس نے غصے میں گدھے کو مار ڈالا

گدھے کی لاش دیکھ کر گدھے کا مالک بہت غصے میں آگیا اور کسان کی بیوی کو گولی مار دی

کسان اپنی بیوی کی موت سے اتنا مشتعل ہوا کہ اس نے گدھے کے مالک کو گولی مار دی

جب گدھے کے مالک کی بیوی نے اپنے شوہر کی موت کی خبر سنی تو غصے میں اس نے اپنے بیٹوں کو حکم دیا کہ وہ کسان کا گھر جلا دے

بیٹے شام کو گئے اور ماں کے حکم کو پورا کرتے ہوئے کسان کے گھر کو آگ لگا دی یہ سوچ کر کہ کسان بھی گھر میں جل کر مر جائے گا

*لیکن ایسا نہیں ہوا*

کسان واپس آیا اور گدھے کے مالک کے تینوں بیٹوں اور بیوی کو قتل کر دیا اس کے بعد کسان نے توبہ کرلی اور شیطان کو کوسنے لگا

شیطان نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا صرف گدھے کی رسی کھولی تھی لیکن سب نے رد عمل ظاہر کیا ، رد عمل کے جواب میں اور زیادہ اور شدید رد عمل ظاہر کیا اور اپنے اندر کی خباثت کو باہر آنے دیا

*_لہذا اگلی بار جواب دینے ، رد عمل ظاہر کرنے اور کسی سے بدلہ لینے سے پہلے رک جائیں اور ایک لمحے کے لیے سوچیں_*

*کبھی کبھی شیطان ہمارے درمیان صرف گدھا چھوڑ دیتا ہے اور باقی کام ہم خود کرتے ہیں !!*

روزانہ ٹی وی چینلز گدھے چھوڑتے ہیں
کوئی گروپ میں ایک گدھا چھوڑ دیتا ہے
کوئی فیس بک پر گدھا چھوڑتا دیتا ہے کوئی اپنے پسندیدہ سیاسی پارٹی کے حق میں پوسٹ لگا دیتا ہے کوئی دوسرے دوست یا رشتہ دار کی سیاسی پارٹی کے خلاف گالمُ گلوجُ والی پوسٹ کرکے سمجھتا ہے کہُ اس۔ نے یہ کرکے بہت نیک کام کیا ہے اور صبح ہوتے ہی اسکی مخالفانہ پوسٹ کی وجہ سے حکومت بدل جائے گی

جواب میں اسکا دوست۔ یا رشتہ دار اسکے۔ سیاسی لیڈر یا سیاسی پارٹی کے۔ خلاف پوسٹ لگا کر سوچتا ہے کہ اس کے گالمُ گلوچ والی پوسٹ لگانے سے اسکے۔ دوست یا


رشتہ دار کی پارٹی کے سب لیڈر گرفتار ہوجائیں گے اور کوئی انقلاب آجائے گا
حکومت تو نہیں بدلتی دوستیاں رشتے داریاں اور دل ضرور بدل جاتے۔ ہیں دل میلے ہو جاتے ہیں نفرتیں پروان چڑھنے لگتی ہیں

اورنہ حکومت بدلتی ہے نہ ہے ہی کوئی گرفتار ہوتا ہے
ہاں دوست رشتہ دار سیاسی وابستگی کی وجہ سے ایک دوسرے کی نفرت میں ضرور گرفتار ہوجاتے ہیں
اور لیڈر صرف یہ کہہ کر ایک ہی حکومت بنا لیتے۔ ہیں کہ سیاست میں دوستیاور۔ دشمنی۔ حتمی نہیں ہوتی۔ لیکن دوستوں رشتہ داروں کی دشمنیاں حتمی ہوجاتی۔ ہیں اور وہ آپس میں انہی لیڈروں کی خاطر مار دھاڑ کرتے ہیں جنکی نہ۔ دوستی۔ حتمی ہوتی نہ دشمنی
اور جن۔ سیاسی پارٹیوں کی وجہ سے لوگ رشتے ناطے توڑ لیتے ہیں وہ سب کھانے پینے کے لئے ایک ہوجاتے ہیں

سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے دار ان ہی لیڈروں سے بغل گیر ہو کر دعوتیں اڑاتے ہیں۔ اور باہر سڑکوں پر انکے کارکن ایک دوسرے کے سر پھاڑتے ہیں۔ ماں بہین ایک کرتے ہیں بعض اوقات انکے کارکن۔ آپس میں ایک دوسرے کو قتل تک کردیتے ہیں
اور جنکی خاطر وہ قتل ہوئے

ہوتے ہیں وہ دونوں۔ آپس میں مل کر حکومت بنا لیتے ہیں

اوربے وقوف کارکن سوچتے ہیں کہ اب ہمُ کہاں جائیں

آپ اور میں دوستوں کے گروپ میں خاندان اور پارٹی

سیاست یا نظریے کے دائرے میں لڑتے رہتے ہیں

*ٹوٹنا آسان ہے ، جڑے رہنا بہت مشکل ہے ...*
*لڑنا آسان ہے ، درگزر کرنا بہت مشکل ہے ...