Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1702962935264583949
مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر ریلی اور جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں۔
پارٹی نے نواز شریف کی وطن واپسی پر ریلی اور جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، جلسہ گاہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے، پارٹی کا مینار پاکستان پر اگلا جلسہ ہو گا۔
نواز شریف کو ایئرپورٹ سے بڑی ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لے جایا جائے گا، پارٹی قائد اور دیگر قیادت بلٹ پروف کنٹینر پر ریلی میں سفر کرینگے۔
نواز شریف کی وطن واپسی پر ریلی کے دوران مختلف جگہوں پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی کو فقید المثال استقبال کا ٹاسک سونپ دیا۔
پارٹی کی جانب سے نواز شریف کی وطن واپسی پر بڑا جلسہ کرنے کے لئے مختلف مقامات پر غور کیا گیا تھا، ان کے جلسے کے لئے لاہور میں 5 مقامات زیرغور تھے۔
ایئرپورٹ، ارفع کریم ٹاور فیروزپور روڈ، چیئرنگ کراس چوک، داتا دربار اور مینار پاکستان کے مقامات پر جلسہ کرنے پر غور کیا گیا تھا، جلسے کے مقام کی حتمی منظوری نواز شریف نے دی۔
پارٹی کی جانب سے ملک بھر سے پارٹی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز اور موجودہ و سابقہ پارلیمنٹیرینز کو نواز شریف کے استقبال کے لئے اہداف دئیے جا رہے ہیں۔
مجموعی طور پر 10 لاکھ افراد کو نواز شریف کے استقبال کے لئے اکٹھا کرنے کا بڑا ہدف جاری کیا گیا ہے۔
نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کا پلان بھی فائنل کر لیا گیا ہے۔
www.bolnews.com

مسلم لیگ (ن) کا نواز شریف کی وطن واپسی پر ریلی اور جلسہ کرنے کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر ریلی اور جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/9qLRfmR/jalsah1h1i2h211.jpg