نوازشریف کی ڈگری گم ہوگئی، پنجاب یونیورسٹی نے نئی ڈگری جاری کردی

degreieaha.jpg

سابق وزیراعظم نواز شریف کو گمشدہ ڈگری کے بدلے پنجاب یونیورسٹی سے نئی ڈگری مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کی درخواست پرعمل درآمد کرتے ہوئے انہیں ڈپلیکیٹ ڈگری جاری کردی ہے۔

ڈپلیکیٹ ڈگری کے مطابق نواز شریف نے1968 میں پنجاب یونیورسٹی سے بیچلرز ان آرٹس مکمل کیا ، انہوں نے بی اےامتحانات میں 340 نمبرز سے کامیابی حاصل کی تھی۔


تاہم نواز شریف کی بی اےکی ڈگری گم ہوگئی جس کے بعد ان کی جانب سے 7 جون 2023 کو پنجاب یونیورسٹی میں ڈپلیکیٹ ڈگری کیلئے درخواست دائر کی گئی، ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کیلئے 2ہزار 990 روپے فیس نجی بینک میں جمع کروائے گئے۔

نوا ز شریف کے قانونی مشیر نے یونیورسٹی ڈگری سیکشن میں نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ اتھارٹی لیٹر دکھا کر ڈگری حاصل کی۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
ڈگری کا کرنا کیا ہے اس نے ؟ نشنلٹی تو نہیں مانگنے لگا کہی سے ؟ کیوں کے مریم کے ہوتے ہوۓ یہ اپنی قربانی دینے پاکستان تو آنے سے رہا ، پہلے تو عمران ک بہانہ تھا ، اب کیا ہے ؟ بات وہی ہے ، کے مریم اسکو مروا کر خود وزیر بنے گی شائد اسی تھیوری کی وجہ سے ڈرا ہوا ہے
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

یہ بھی عجب خاندان ہے


بچی گم ہوئی ۔۔ فوجی کے ساتھ گیراج سے نکلی

رسیدیں سعودیہ کے صحراؤں میں گم ہوئیں مگر لندن میں پراپرٹیاں برآمد

اس نے ڈگری کا کیا کرنا ہے ۔۔ جب ملک کو انٹر پاس چوپ چوپ کر بدحال کر گئے ڈگری کا آچار ڈالنا ہے؟؟


 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)

یہ بھی عجب خاندان ہے


بچی گم ہوئی ۔۔ فوجی کے ساتھ گیراج سے نکلی

رسیدیں سعودیہ کے صحراؤں میں گم ہوئیں مگر لندن میں پراپرٹیاں برآمد

اس نے ڈگری کا کیا کرنا ہے ۔۔ جب ملک کو انٹر پاس چوپ چوپ کر بدحال کر گئے ڈگری کا آچار ڈالنا ہے؟؟


apply for marketing position. for business visas like EB2 and EB1, you need to show the degree
 

Twister

MPA (400+ posts)
اس چڑیا سے بھی چھوٹے دماغ والے سے ایسی ب اے کی توقع کی جاسکتی ہے وہ بھی گھر بیٹھ کر دیا ہوگا یا دلوایا ہوگا بی اے والے کا بھی آئی کیو لیول ہوتا ہے
🤣 🤣 🤣