Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1704737974561525853
"ن لیگ کا خیال تھا نوازشریف کی واپسی کے اعلان پر عوامی پذیرائی ملے گی لیکن ن لیگی سابق ارکان اور رہنما عوام کو لانے کی یقین دہانی نہیں کرواپارہے"
نواز شریف کی وطن واپسی پر پٹرول 400 روپے کا ہو جانے کا امکان، 21 اکتوبر کو قائد ن لیگ کا دھوم دھام سے استقبال کا پلان دھرے کا دھرا رہ گیا، ن لیگ کی قیادت نے سر جوڑ لیے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے اگلے ماہ 21 اکتوبر کو لاہور میں نواز شریف کے تاریخی استقبال کرنے کے دعوٰی میں سے ہوا نکل گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کو لگتا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ عوامی مقبولیت حاصل نہیں کر پائے گا۔ رانا ثناء اللہ کی جانب سے دعوٰی کیا گیا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر لاہور میں 10 لاکھ لوگ ان کا استقبال کریں گے، تاہم ن لیگ کے اندرونی ذرائع کا بتانا ہے کہ قائد ن لیگ کے ائیرپورٹ پر عوامی استقبال کا پلان کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/zmDM4pK/nawah1i1h2h11.jpg