
نوازشریف کے حافظ آباد جلسے پر کامران خان کا دلچسپ ردعمل۔۔ نوازشریف کے جلسے پر کئی سوالات کھڑے کردئیے۔
نوازشریف کے آج ہونیوالے حافظ آباد جلسے پر کامران خان نے ردعمل دیا کہ دال میں کچھ کالا ہے یا نواز شریف صاحب کو علم ہے الیکشن اب 8 فروری کو نہیں ہونے والے ہیں نجانے کب ہوں گے شاید یہی وجہ تھی کہ آج نواز شریف کی الیکشن میدان میں عجیب و غریب انٹری ہوئی
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپین کا پہلا جلسہ ہفتوں طویل انتظامات مگر نواز شریف کی تقریر صرف دس منٹ مختصر رہی اچانک ختم ہوگئی نہ مستقبل کا زکر نہ منشورکا نہ کمال ہوگیا کمال ہوگیا ۔
https://twitter.com/x/status/1747975068645249352
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر ایرانی حملہ اور افواج پاکستان کا زبردست جوابی ایکشن پر مکمل خاموشی ایران مزے کی بات الیکشن کا بھی باقاعدہ کوئی زکر نہیں
کامران خان کے مطابق اہم بات یہ بھی ہے حافظ آباد جلسے میں عوام کی شرکت متاثرکن تھی نہ جوش جذبہ ن لیگی منشور بھی نجانے کہاں کھو گیا؟ اس جلسے میں دس منٹ کی تقریر میں منشور کا کوئی زکر نہ تھا
یادرہے کہ آج حافظ آباد میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ پانچ ججوں نے 25 کروڑ لوگوں کے نمائندے کو نکال دیا اگر نہ نکالتے نہ توآج حافظ آباد میں کوئی ایسا شخص نہ ہوتا جو بے روزگار ہوتا حافظ آباد کا ہر گھرانہ خوشحال ہوتا گھر گھر میں روشنی کے چراغ جل رہے ہوتے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہم نے کیا۔اگر ہماری حکومت چلتی رہی تو آج ملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا، مجھے وزارت عظمی سے اگر نہ نکالا جاتا تو ملک خوشحال ہوتا، ملک میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہ ہوتی۔
انہوں ںے کہا کہ ہماری حکومت ہوتی تو آج نیا موٹر وے حافظ آباد سے گزر رہا ہوتا، میرا مشن ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، حافظ آباد میں بھی موٹر وے بنائیں گے حافظ آباد اور لاہور میں فرق نہیں کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nsih11i3h13.jpg