
چیف آرگنائزر ونائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کو "عوام کی امید" قرار دے دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے یوتھ کوآرڈی نیٹرزکا اجلاس آج پشاور میں ہوا جس میں صوبائی، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر یوتھ کوآرڈی نیٹرز کی تقرری اور آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل کا مرحلہ مکمل کیا گیا۔
مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نوازشریف ہی "عوام کی امید" ہیں۔
مریم نوازشریف اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ ن کا قلعہ بنا کر صوبے اور اس کے عوام کو ترقی سے ہمکنار کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کو بھی ترقی کرنے کا حق ہے، پچھلے 10 سالوں کےد وران صوبے کے وسائل کو لوٹا گیا لیکن ایک شخص نے ہیلی کاپٹر سے پائوں نیچے نہیں اتارے۔
انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کے واپس آنے سے ملک سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ نوجوان سیلاب کے پانیوں میں پھنسے مدد کے لیے پکارتے رہے لیکن ان کی مدد کو کوئی نہ آیا۔ پچھلے 4 سالوں کی بربادی کے بعد دوبارہ سے صوبے میں خوشحالی لانے کا عزم زندہ ہے، جلد صوبہ کی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری جیسا منصوبہ شروع کیا اور ملک کو مہنگائی وبیروزگاری سے نجات دلائی۔ عوام کی خدمت کرنے کے مخلص جذبے سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا تھا۔ نوازشریف کی قیادت میں معاشی بدحالی، مہنگائی وبیروزگاری کیخلاف اعلان جنگ کر رہے ہیں، ان کے ہوتے ہوئے عوام کو مایوس نہیں ہونا چاہیے وہ عوام کی امید ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1697589895311901102
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15nawashairfjskskhsk.jpg