
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا اکتوبر میں وطن واپسی کا کوئی پلان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے ڈان نیوز کے پروگرام"دوسرارخ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ابھی ٹھیک نہیں ہے اس لیے ان کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ہوسکتا ہے وہ واپس آئیں ہی نا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا نواز شریف کی واپسی سے متعلق بیان بھی صحیح ہے، میں اپنی رائے دے رہا ہوں کہ وہ ابھی واپس نہیں آئیں گےکیونکہ ان کی صحت ابھی بہتر نہیں ہے، نواز شریف کی صحت عین وقت پر بگڑ بھی سکتی ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ صحیح وقت پر صاف و شفاف انتخابات ہوں اور درست جماعت کو مینڈیٹ ملا تو ملک میں معاشی بہتری کے چانسز بہت ہیں،اس وقت لوگوں کی استطاعت سے زیادہ بل آرہے ہیں، پی ڈی ایم حکومت 4 روپے فی یونٹ کم کرسکتی تھی مگر ایسا نہیں کیا گیا، اب بھی نگراں حکومت چاہے تو 15 روپے فی یونٹ کم کرسکتی ہے۔
بجلی، پیٹرول اور ڈیزل وغیرہ کی قیمتیں غیر معمولی طور پر اوپر چلی گئی ہیں،دیکھنا ہوگا کہ ٹیکسز کم کرکے عوام کو کیسے ریلیف دیا جاسکتا ہے، ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی نہیں نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13nawaakhursehehhdshaha.jpg