
صحافی و بلاگر اسد اللہ خان نے نواز شریف سے ملاقات کرنے والے نوجوان لڑکے سے متعلق اہم تفصیلات بتادی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق صحافی و بلاگر اسد اللہ خان نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں کہا ہے کہ لندن میں نواز شریف سے ایک نوجوان لڑکا ملاقات کیلئے آتا ہے، نواز شریف اکیلے اپنی رہائش گاہ سے اس لڑکے کے ساتھ کہیں چلے جاتے ہیں ، اس موقع پر ان کے ساتھ کوئی بھی نہیں ہوتا، اور کوشش کی جاتی ہے کہ وقت ایسا ہو جب گھر کے باہر میڈیا موجود نا ہو۔
https://twitter.com/x/status/1695411923725234573
اسد اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ایسا ہی ایک دن تھا جب میاں نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر میڈیا موجود تھا، گھر کے اندر سے ایک شخص نے آکر میڈیا نمائندگان سے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات کیلئے ایک مہمان آرہے ہیں، تاہم وہ چاہتے ہیں کہ ان کی ویڈیوز ریکارڈ نا کی جائیں۔
اسد اللہ خان نے کہا کہ کچھ دیر بعد ایک گاڑی آکر رکی، اس گاڑی کو ایک انگریز ڈرائیور کررہا تھا جبکہ اس میں ایک نوجوان موجود تھا، نوجوان کے حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ بالکل جنید صفدر کی عمر، شکل اور جسامت کا ہے،،گاڑی جیسے ہی گھر کے باہر پہنچی نواز شریف گھر سے نکلے اور گاڑی کی فرنٹ پسنجر سیٹ پر بیٹھ کر چلے گئے۔
وی لاگر نے کہا کہ اس حوالے سے ماضی کے کچھ بیانات کو سامنے رکھا جائے تو کچھ سوالات پیدا ہوتے ہیں، عائشہ احد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فیملی میں ایک ایسا نوجوان ہے جسے نواز شریف کی جائیداد میں سے حصہ دیا گیا ہے۔
اسد اللہ خان نے کہا کہ اسی طرح ایک نامور صحافی نے بھی کہا تھا کہ عمران خان کی بیٹی ٹیریان وائٹ کی بڑی باتیں ہوتی ہیں، پنجاب کے ایک بڑے سیاستدان کی اولاد کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4nawazkomilnywalanpjawan.jpg