
سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپس کسی سےانتقام لینے نہیں آرہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے لاہور میں اپنے حلقے کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے حلقے کےوووٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن کرداروں نے نوازشریف کے ساتھ زیادتی کی اس کا سب کو علم ہوچکا ہے ، نواز شریف انتقام لینے کیلئے واپس نہیں آرہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں تاریخی دھاندلی اور جھرلو انتخابات کروائے گئے اور عوام کو خوشحالی وترقی سے محروم کیا گیا،2013 میں نواز شریف نے اقتدار میں آنے کے بعد 20،20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ختم کی، اس دور میں نا بجلی تھی نا روزگار تھا،نواز شریف نے 2013 کےبعد حکومت میں آکر4 سالوں میں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے نہیں ہٹایا گیا بلکہ اس ملک کی ترقی و خوشحالی کو بریک لگائی گئی، اللہ نے چاہا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آئیں گے اور ترقی کا رکا سفر دوبارہ شروع کریں گے، عوام 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے یہ پیغام دیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8shebbanawazintiqaamamam.png