
رہنما ن لیگ میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2017 میں جن کرداروں نے نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا انہیں چوکوں میں لٹکایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق میاں جاوید لطیف نے لاہور ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو 2017 میں تاحیات نااہل کرنےوالے کردار بے نقاب ہورہے ہیں، وہ آج ٹکٹیں بانٹ رہے ہیں یا سہولت کاریاں کررہے ہیں، اگر ان کرداروں کو مزید کھلا چھوڑا گیا تو مزید نقصان ہوگیا۔
وقت آگیا ہے کہ آج نہیں تو کبھی نہیں، اگر آج خاموشی رکھی گئی تو انتشار مزید بڑھتا رہے گا۔
انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی سازشوں سے مخالف قوتوں کا فائدہ پہنچا، کیا پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنے کی اجازت آئین دیتا ہے، آئین مجرموں کو تحفظ دینے کی اجازت کس کو دیتا ہے؟
آپ جب تک انصاف نہیں کریں گے 2017 میں کی گئی سازش کا مداوا نہیں کریں گے یکجہتی نہیں ہوسکتی،2017 کے کردار قوم سے معافی مانگیں،۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ جن اداروں سے سہولت کاری ختم ہوجاتی ہے اسے میر جعفر میر صادق پکارا جاتا ہے، اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے، اداروں کے اندر بیٹھےلوگوں کو آئین و قانون کا پابند کرنا ہوگا۔
2017 کی سازش بے نقاب ہوچکی ہے اب پارلیمانی کمیشن قائم کرکے ایک ہفتے میں ان کرداروں کو طلب کیا جائے اور انصاف کیا جائے۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ مذاکرات مذاکرات کھیلنے سے کوئی فائدہ نہیں، کیا مذاکرات نواز شریف کو انصاف دے سکتے ہیں۔
اگر ملک کو کسی بڑے حادثے سے بچانا ہے تو یا فل کورٹ فیصلہ سنائے یا پارلیمانی کمیشن انصاف کرے، یہ فل کورٹ یا پارلیمانی کمیشن بھٹو کی پھانسی کے کرداروں کو بھی بے نقاب کرے اور ان کرداروں کو قبروں سے نکال کر پھانسی پرلٹکانے کے کا حکم دیا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4javeedlatichoowowowo.jpg