نواز شریف کو بآسانی حفاظتی ضمانت مل سکتی ہے، سینئر وکلا

nawaz-wokl11h2231.jpg


پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اکیس اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں, وطن واپسی پر نواز شریف کو کئی کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا, اس حوالے سے سابق وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز کہتے ہیں میاں نوازشریف 21 اکتوبر بروز ہفتہ وطن واپس آرہے ہیں ، اورانکے مقدمات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر پارٹی قیادت اور انکے وکلاء کی ٹیم غور کررہی ہے۔

انہوں نے جنگ رپورٹر سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا فی الحال اس حوالے سے کچھ چیزیں زیر غور ہیں، جلد ہی اس حوالے سے حکمت عملی طے کر لی جائے گی اور اسکی روشنی میں ہی ان کے قانونی معاملات کو آگے بڑھایا جائیگا۔


سپریم کورٹ کے سینئر وکلا کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو باآسانی حفاظتی ضمانت مل سکتی ہے، نوازشریف کی سزا بدستور قائم ہے، ریاست اگر سزا معطلی کی مخالفت نہ کرے تو نواز شریف کی ضمانت کے حوالے سے کیس مضبوط ہوگا۔

سپریم کورٹ کے سینئر وکلا چوہدری افراسیاب خان او ر حافظ ایس اے رحمان نے کہا اگر میاں نواز شریف لاہور ائیر پورٹ پر اترتے ہیں تو انکی واپسی سے قبل انکے وکلاء حکومت کو فریق بنا کر لاہورہائی کورٹ سے انکی بحفاظت اسلام آباد ہائی کورٹ تک پہنچنے سے متعلق ضمانت قبل از گرفتاری کروائینگے, جوکہ ہر درخواست گزارکو باآسانی مل جاتی ہے،

انہوں نے کہا جس میں صرف اتنا موقف اختیار کیا جاتا ہے کہ درخواست گزار کیخلاف فلاں ایف آئی آر یا مقدمہ درج ہے ،جس میں متعلقہ عدالت سے ضمانت کیلئے رجوع کرنا چاہتا ہوں، حکومت کو روکا جائے کہ وہ میری متعلقہ عدالت سے ضمانت کی درخواست کے فیصلے تک مجھے گرفتار نہ کرے۔

فاضل وکلاء کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میاں نواز شریف کو ذہنی طور پر صحت مندی کی حالت میں اشتہاری مجرم قرار دیکر انکا کیس داخل دفتر کرکے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے،

انہوں نے بتایا وہ حفاظتی ضمانت کے اجراء کے بعد سب سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے خود سرنڈر کر کے داخل دفتر کی گئی اپیلوںور سزا معطلی کے حکمنامہ کی بحالی کی استدعا کریں گے ،اپنی غیر حاضری کے موقف کے حق میں وہ جہاں مختلف جو ازپیش کرینگے، ان کی سپورٹ کیلئے انکی میڈیکل رپورٹیں پیش کی جائیں گی ، اسکے بعد یہ واضح طورپر یہ متعلقہ عدالتی بنچ کا اختیار ہے کہ وہ ان کی سزا کو معطل کرے یا درخواست کو خارج کرکے انہیں جیل بھجو ادے۔

چوہدری افراسیاب خان ایڈوکیٹ نے مزید کہا سردست میاں نواز شریف کی سزا بدستور قائم ہے ،جس میں وہ سزا یافتہ مجرم اور اشتہاری ہیں، اسلئے ریاست انکے ساتھ کیا سلوک کرتی ہے؟ اس کا انحصار ریاست کی پالیسی پرہوگا ؟اگر ریاست کی جانب سے انکی سزا معطلی کی مخالفت نہیں کی جاتی ہے تو انکا کیس بہت مضبوط ہوگا ،دوسری صورت میں معاملہ صرف عدالتی بنچ کی صوابدید پر ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا ٹرانزٹ یا حفاظتی ضمانت ہر اس ملزم کا حق ہوتا ہے جوخود کو قانون کے سامنے سرنگوں کرنے کا ارادہ ظاہر کرے ،فاضل وکیل نے ایک اور ٹیکنیکل نقطہ پر خیال آرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم تو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 498 کے تحت ٹرانزٹ یا حفاظتی ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے لیکن ایک سزا یافتہ مجرم اس کی بجائے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت کسی بھی ہائی کورٹ میں درخواست دیکر حفاظتی ضمانت والا موقف پیش کرکرے داد رسی لے سکتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آج لاہور میں اہم جلسے خطاب کریں گی,پارٹی قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے جلسہ ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پرہوگا۔


مریم نواز شریف 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی اور ان کے ایجنڈے کے بارے میں اظہار خیال کریں گی۔مسلم لیگ ن نےلاہور میں 21 اکتوبر کو مینار پاکستان کے جلسے سے قبل بڑے پارو شو کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔مسلم لیگ ن نے 20 ایکڑ سے زائد رقبہ پر پنڈال سجا لیا ہے۔پنڈال میں 25 فٹ بلند اور 60 فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔

جلسےکیلئے پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں،لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ 135 جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔مقامی قیادت مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکر اور صدر یوتھ ونگ لاہور فیصل کھوکر نے جلسہ گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔مسلم لیگ ن کے سینر رہنما پرویز رشید اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گے۔مریم نواز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے حوالے سے کارکنان سے خطاب کریں گی۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
pehle wapis to le aaao apnay shair ko...

mariam -asim gath jorr ki wajah se tumharay shair ko wapsi se bhi dar lag raha hai...

qurbani qurbani qurbani....
Thierry Henry Smile GIF by hamlet
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
Aik bhaghoray mujrim ko hifazti zamanat nahi mil sakti. Laykin Pakistan may kuch bhi ho sakta hay.
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
ظاہر ہے سپریم چکلا تک زر خرید ہے اور بکاؤ پالتو
بٹھائے ہوئے ہیں
اور
دوسرا چکلا اور چوروں کا ہیڈ اور چور کمانڈر بھی پالتو
زر خرید کرپٹ بٹھائے ہیں تو فکر کس بات کی اب سارے پالتو ہوں چوروں کے تو
موجاں ہی موجاں
انہوں
نے پہلے بھی ملک توڑ دیا کسی نے پوچھا؟ اب پھر توڑ دیں
گے کون پوچھے گا سارے ہی چور اور فراڈئے بیٹھے ہیں سارے چکلوں میں
 

digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
Ishtehari jo 50rs halaf nama jama kara kay dhoka dee kar bhaga usay incompetent courts nahin generals bail dilwayeein gay. Anokha mulk hay hamara
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جی ہاں اسے تو ناممکن ضمانت بھی مل چکی ہے جو دنیا کی کسی عدالت نے سوچا بھی نہیں ۔اس ضمانت کی حقیقت کھل چکی ہے وہ کس نے کروا کر دی تو اب اس ضمانت پر ضمانت دے کر مزید سیاہی کوئ باقر نجفی جیسا لالچی ایک نہیں چند ایک کو چھوڑ کر سارے کے سارے ملیں گے
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Jub poori judiciary apni hi rundion se bhari ho to phir zamanat kya ganju ko khuda be declare ker deing gi