
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سیاسی رہنماؤں کے بعد سفارتکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا پہنچ کر نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر لیگی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔
نواز شریف اور امریکی سفیر کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گزشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 روز میں نواز شریف کا سندھ کا دورہ متوقع ہے جس دوران وہ مخلتف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور سندھ میں اہم شخصیات ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Btc117t/nawaz-spaaa.jpg