
لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، جس کے باعث انہوں نے اپنا لندن میں قیام بڑھا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ حالیہ دنوں بیلاروس کے دورے پر گئے تھے، جہاں سے وہ لندن روانہ ہوئے تھے۔ ابتدائی طور پر ان کا لندن کا دورہ دو ہفتوں پر مشتمل تھا، تاہم طبیعت کی خرابی کے باعث انہوں نے اپنی واپسی کی پرواز بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مسلسل میڈیکل چیک اپس کے مراحل سے گزر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا قیام غیر معینہ مدت تک بڑھایا گیا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ معالجین نے انہیں مکمل آرام اور علاج جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
ادھر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کی قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ایک ورکرز کنونشن کے انعقاد کی خواہاں ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ ان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1914186086202454095 https://twitter.com/x/status/1914031651543548237
Last edited by a moderator: