نواز شریف کی ویکسین کی جعلی انٹری کیلئے فون کہاں سے آیا؟وزیر صحت

nawaja.jpg


ملک بھر میں کورونا وائرس کی جعلی ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، ویکسین نہ لگانے والے افراد کی انٹری بھی سامنے آرہی ہے، اتنا ہی نہیں سابق وزیراعظم نواز شریف جو اس وقت لندن میں مقیم ہیں ان کی جعلی انٹری کا معاملہ بھی سامنے آگیا، نواز شریف کی ویکسین کی جعلی انٹری کیسے ہوئی، کس ملک سے فون کال موصول ہوئی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے سب بتادیا۔​


وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی ویکسینیشن کے لیے کینیڈا سے فون آیا اور کینیڈا سے نوید نے فون کرکے آئی ڈی کارڈ کا اندراج کرایا اورآپریٹر سے کہاکہ یہ نمبر اس کے والد کا ہے،جس پر وارڈ بوائے نے نواز شریف کے نام پر انٹری کی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انٹری کسی کمپیوٹر آپریٹر نے نہیں بلکہ وارڈ بوائے نے کی اورایسا اس نے ذاتی تعلقات کو رکھتے ہوئے کیا،ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایک ملازم 2015اور دوسرا 2016میں بھرتی ہوا تھا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی یہ بہت بڑی کوتاہی تھی، سائبر کرائم میں بھی نوٹس لے لیا ہے، ہمیں تو یہ شوق نہیں ہے کہ نوازشریف کا آئی ڈی کارڈ جمع کرائیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر جعلی ویکسی نیشن کے معاملے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنے ڈیٹا سے ریکارڈ ہی ختم کر دیا تھا،نواز شریف کو 22 ستمبر کے روز لاہور کے ایک سینٹر میں سائنو ویک ویکسین لگانے کے لیے ڈیٹا کا اندراج ہوا تھا،نادرا ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو سائنو ویک کی پہلی ڈوز لگی تھی۔​
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
Federal wazir i gup aour jugat bazi Sheikh rasheed Ahmed aor subai wazir i gupiyat yasmeen rashid aor dossarey wazeerat i gupiyat saariy maloomat waqooa key taqreeban eik hafta bad pakarh leytey heyn- ajeeb ittefaq hey- hey na- waqooa key bad newzealand high alert bhi parkrha jata hey- lekin kabhi kisi ke khilaf karwai bhi anhiyn hoti aor saza bhi nahiyn hoti- bohat dilchasp hey kabhi waqooa ko nahiyn roqa ja saka- humaariy intelligence bohat zabadast hey- saarey gup laganey walon ko pm house mey place ker diya jana chahiye
 

The wizard

MPA (400+ posts)
Karachi mai certificate aram sy bn Jata mery yaha Gujrat janny waly ny 4 certificate bnwaye hai lakin vaccine aik ny b ni lagwai
 

Back
Top