
ملک بھر میں کورونا وائرس کی جعلی ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، ویکسین نہ لگانے والے افراد کی انٹری بھی سامنے آرہی ہے، اتنا ہی نہیں سابق وزیراعظم نواز شریف جو اس وقت لندن میں مقیم ہیں ان کی جعلی انٹری کا معاملہ بھی سامنے آگیا، نواز شریف کی ویکسین کی جعلی انٹری کیسے ہوئی، کس ملک سے فون کال موصول ہوئی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے سب بتادیا۔
وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی ویکسینیشن کے لیے کینیڈا سے فون آیا اور کینیڈا سے نوید نے فون کرکے آئی ڈی کارڈ کا اندراج کرایا اورآپریٹر سے کہاکہ یہ نمبر اس کے والد کا ہے،جس پر وارڈ بوائے نے نواز شریف کے نام پر انٹری کی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انٹری کسی کمپیوٹر آپریٹر نے نہیں بلکہ وارڈ بوائے نے کی اورایسا اس نے ذاتی تعلقات کو رکھتے ہوئے کیا،ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایک ملازم 2015اور دوسرا 2016میں بھرتی ہوا تھا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی یہ بہت بڑی کوتاہی تھی، سائبر کرائم میں بھی نوٹس لے لیا ہے، ہمیں تو یہ شوق نہیں ہے کہ نوازشریف کا آئی ڈی کارڈ جمع کرائیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر جعلی ویکسی نیشن کے معاملے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنے ڈیٹا سے ریکارڈ ہی ختم کر دیا تھا،نواز شریف کو 22 ستمبر کے روز لاہور کے ایک سینٹر میں سائنو ویک ویکسین لگانے کے لیے ڈیٹا کا اندراج ہوا تھا،نادرا ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو سائنو ویک کی پہلی ڈوز لگی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Wsshc54/nawaja.jpg