
نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا چیلنج
سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیلنج کردیا, آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں سابق چیف جسٹس پاکستان نے اپنی آڈیو کے حوالے سے کہا میری تو ایک ہی آڈیو آئی تھی، اس آڈیو کے فرانزک سے ثابت ہوگیا کہ وہ جوڑ کر بنائی گئی تھی۔
جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہامین کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھو عمران خان کو لانا ہے، اگر میاں نواز شریف کے پاس آڈیو ہے تو سامنے لائیں, مسلم لیگ ن کی سینٹرل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ان کے پاس محفوظ ہے، ا یک چیف جسٹس ایسی بات کرے تو اس کا احتساب ہونا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نے یہ بھی کہا کہ سیاستدانوں کا تو احتساب ہو باقی لوگوں اور ان ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے نا انصافی کی، دنیا میں صدر اور وزیراعظم کو ججز نہیں نکال سکتے، 3 بندے بیٹھ کر 25 کروڑ عوام کے نمائندے کو کیسے تاحیات نااہل کر سکتے ہیں؟