
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے ذریعے گمراہ کیا جا رہا ہے، جس سے معاشرے میں منفی رجحانات فروغ پا رہے ہیں۔ وہ نارووال میں ایجوکیشنل کانفرنس 2024 سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے زور دیا کہ ملک کی ترقی کے لیے تمام طبقات کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت کی نااہلی نے ملک کو مشکلات سے دوچار کیا اور نفرت کی سیاست کو ہوا دی۔
وفاقی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علامہ اقبال کے کلام کو سمجھ کر اپنی شخصیت اور کردار کو سنواریں۔ انہوں نے تعلیم اور تحقیق کو قومی ترقی کا لازمی جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
احسن اقبال نے اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو جنگ سے روکنے کے لیے فوری اقدام کرے۔
انہوں نے حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر اور تعلیم کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف نارووال کو فروغِ تعلیم کے لیے ایک اہم ادارہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں تعلیمی شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7ahsaaniqaafkenews.png