
اسلام آباد میں قتل ہونے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے کیس میں ظاہر جعفر کے گھر میں مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سامنے آگئی ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتی یہ ویڈیوز کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے گھر کے بیرونی حصوں میں نصب کیمروں کی فوٹیجز ہیں جن میں واقعے کے وقت کے تمام مناظر قید ہوگئے۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور مقدم گھر کے اندرونی حصے سے بھاگتی ہوئی آتی ہے اور گیٹ پر موجود چوکیدار سے دروازہ کھولنے کا کہتی ہے مگر وہ دروازہ نہیں کھولتا تو نور مقدم چوکیدار کے کیبن میں چھپ جاتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459570142132805641
تھوڑی ہی دیر بعد ملزم ظاہر جعفر اندر سے برآمد ہوتے ہیں اور سیدھے چوکیدار کے کیبن کی طرف بڑھتے ہیں کیبن کا روازہ کھول کر اندر سے نورمقدم کو نکال کر گھر کے اندر لے جانے کی کوشش کرتے ہیں جس پر نورمقدم مزاحمت کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1459577997548212226
https://twitter.com/x/status/1459578481717780483
ویڈیوز میں ظاہر جعفر کے ہمراہ ان کے پالتو کتے کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، دوسری ویڈیو میں بھی نورمقدم شائد اپنی جان بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے گھر کے کسی کمرے کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459579969546375172
تیسری ویڈیو اندھیرے کی ہے جس میں ایک بار پھر نور مقدم گیراج میں آتی ہے مگر دروازہ نہ کھلے ہونے کی وجہ سے بھاگنے میں ناکامیاب ٹھہرتی ہے، ملزم ظاہر جعفر اسے اندر لے جانے کیلئے زبانی کوشش کرتا ہے پھر منع کرنے پر اسے بالوں سے پکڑ کر اندر لے جاتا ہے۔
گھر کے گیراج کے تمام مناظر میں چوکیدار اس ساری کارروائی کو چپ چاپ دیکھتا ہے اور کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16zahit.jpg