نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار شہید

GmqmOpkaAAAvQa1


بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

نوشکی پولیس کے سربراہ ہاشم مہمند کے مطابق واقعہ غریب آباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ مسلح حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ چاروں اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں ایک حملے میں چار مزدوروں کو بھی قتل کر دیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں پولیس پر حملے اور منگیچر میں مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ اور منگچر میں معصوم مزدوروں کا قتل وحشیانہ دہشت گردی ہے۔ شہداء کے خون کا حساب لیا جائے گا، ریاست دشمن عناصر کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی!

https://twitter.com/x/status/1903506943437840594
https://twitter.com/x/status/1903509794008305712 ۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


پرسکون حالات خراب کرنے والے یہ جرنیل اور انکے آفیسرز خود تو جب بھی باہر نکلتے ہیں تو بم پروف بکتر بند گاڑیوں میں نکلتے ہیں لیکن غریبوں کے یہ بچے جو پولیس میں چند ہزار کی نوکریاں کرتے ہیں انکو مروائی جا رہے ہیں . یہی حال سیاسی گماشتوں کا ہے... بلٹ اور بم پروف گاڑیاں اور عیاشی
 

Back
Top