نوشہرہ: لاؤڈاسپیکر کے ذریعے ایس ایچ او کو جان سے مارنے کی دھمکی

itlaah1i1.jpg


نوشہرہ: جرائم پیشہ شخص کی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے ایس ایچ او کو جان سے مارنے کی دھمکی، مقدمہ درج

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں ایک جرائم پیشہ شخص نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، خاد علی عرف خادوگے نامی شخص نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے سرِعام ایس ایچ او اکوڑہ خٹک اشفاق خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
https://twitter.com/x/status/1914571288833892387
واقعے کی وائرل ویڈیو اور بیانات کے مطابق، خادوگے کلاشنکوف اور جوتوں سمیت مسجد میں دندناتا ہوا داخل ہوا اور بلند آواز میں مسجد کے اسپیکر سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "یہ اعلان اس لیے کر رہا ہوں تاکہ ایس ایچ او کو اطلاع پہنچ جائے۔ بچے باہر نہ نکالیں، لڑائی میں اگر کوئی زخمی ہوا تو میں ذمہ دار نہیں۔"

مسجد جیسے مقدس مقام میں اس قسم کی حرکت نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ مذہبی تقدس کی بھی شدید پامالی سمجھی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خادوگے کے خلاف تھانہ اکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1914581995482759457
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
ye banda ager napaak army join ker leta to aaj army chief hota..
army mein aisey hi khnazeer hotey hein.. na aqal na maut nahi hi physically fit.
 

Back
Top