نومئی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے آئین اور قوانین میں ترامیم کی تجویز

1715423019779.png


9مئی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے آئین اور قوانین میں ترامیم کی تجویز

سانحہ9 مئی کے حوالے سے جمعرات کو شہباز شریف کابینہ نے نگراں حکومت کی تیار کردہ جس رپورٹ پر بحث و مباحثہ کیا, انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق اس میں سفارش کی گئی ہے کہ 2023 میں پیش آنے والے پی ٹی آئی کے فوجی تنصیبات پر حملوں جیسے واقعات اور پرتشدد حملوں کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ آئین میں ترامیم کے ساتھ مختلف قوانین میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں تاکہ سرخ لکیر کو عبور کرنے والے لوگوں کو عبرت کی مثال بنایا جا سکے۔

آئین کے بنیادی حقوق کا اطلاق مسلح افواج کے ارکان پر نہیں ہوتا جبکہ جو لوگ فوج یا عسکری تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں ان کے بارے میں اس آرٹیکل میں کوئی ایسی وضاحت موجود نہیں۔
رپورٹ میں دہشت گردی کی تعریف میں ہنگامہ آرائی اور مخصوص مقامات بشمول فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی شمولیت کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

رپورٹ میں پاکستان آرمی ایکٹ، تعزیراتِ پاکستان، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور فوجداری قانون میں ترمیم ایکٹ، ہتک عزت کے قوانین، پبلک آرڈر آرڈیننس کی بحالی، ضابطہ فوجداری اور قانونِ شہادت میں تبدیلیوں کی بھی تجویز دی گئی ہے۔


دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کردی,ان کا کہنا ہے کہ اگر سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تو مزید وقت ضائع ہوگا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ سوموٹو نوٹس نے ملک کا بیڑا غرق کیا ہے، سوموٹو نوٹس آئین میں موجود ہے, عدلیہ آزاد ہے اس پر ایگزیکٹو کا کوئی عمل دخل نہیں، سب سے پہلے دباؤ تو وکلا تنظیمیں اور بار کی طرف سے آتا ہے، جو صاحب کردار اور مضبوط ہیں ان کو آج تک کوئی زیر دباؤ نہیں لا سکا۔

رانا ثنا نے کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے ثبوت واضح ہیں، کوئی شک والی بات نہیں، 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنا تو تین سال اور لگ جائیں گے، انصاف کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ملٹری کورٹس کے ٹرائل پر اسٹے ہے، سال ہوگیا اب تک فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے لیے پیکیج لانے کی تیاری کر رہی ہے، کسانوں کےلیے پنجاب حکومت کا پیکیج بہت ہی فائدہ مند ہوگا، پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے، گندم اب مڈل مین کے پاس ہے، حکومت خریدے گی تو فائدہ مڈل مین کو جائے گا,مولانا فضل الرحمان صرف اس الیکشن کے خلاف نہیں 2018 میں بھی تحریک کا آغاز کیا تھا۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/ansar abbasi news about 9.jpg

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
جس طرح یورپ میں ہولو کاسٹ کا انکار کرنا جرم ہے اسی طرح پاکستان میں نو مئی کا انکار کرنے پر اور اسکا مذاق اڑانے پر بھی پابندی ہونی چاہیے. بلکہ نو مئی کا انکار کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج تصور ہونا چاہیے
 

ShowrksUSA

Politcal Worker (100+ posts)
قانون موجود ہے، فوجی اپنے دائرہ کار بلکہ اپنی اوقات میں رہیں، 9 مئی کو روکنے کے لیے قانون پر عمل کرنا ہوگا، نیا قانون پاس کرنے کی ضرورت نہیں