نومئی کے دن کوئی سیاسی مظاہرہ یا احتجاج نہیں تھا۔اساس پہ حملہ تھا:خواجہ آصف

battery low

Minister (2k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1734279827308376155

9مئی کے دن کوئ سیاسی مظاہرہ یا احتجاج نہیں تھا۔ ریاست کے خلاف بغاوت تھی صرف اور صرف ریاست کے دفاع کے ستون کو مسمار کرنے کی کوشش تھی اساس پہ حملہ تھا ۔ اور آئینی طریقے سے معزول ھونے وال وزیر اعظم کے ایما پہ انار کی پھیلانے کا ایک desperate attempt تھا۔ اگر یہ ایک سیاسی احتجاج ھوتا متشدد بھی ھو جاتا تو اسکو سیا سی اور نارمل قانونی تناظر میں دیکھنے کا کوکوئ جواز شاید ھوتا۔

مگر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صر ف اور صرف فوجی تنصیبات کو اٹیک کرنا مسمار کرنا تباہ کرنے کی کوشش کرنا قومی سالمیت اور دفاع کا مسئلہ ھے اسکو ایک سیاسی احتجاج ٹریٹ کرنا ایک ایسی روایت کو جنم دینا ھو گا جو ھمار ی ریاست کے لئے زہر قاتل ھو گا۔ ایسا احتجاج کا راستہ کسی سیاسی پارٹی نے extremeحالات میں بھی نہیں اپنایا ۔ بنیادی حقوق اور آئینی تحفظ بھی کچھ لوازمات سے مشروط ھوتے ھیں۔ حقوق اور فرائض ایک سکے کے دو رخ ھیں۔ 9مئی کو حملہ آوروں کا رو یہ اور احتجاج کا طریقہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں تھا

بلکہ ایک ایسے منظم گروہ کا تھا جس نے سارے ملک میں بیک وقت دفاعی تنصیبات پہ حملہ کیا جسکے سرغنہ نے باقاعدہ انکی ٹریننگ کی انکو ٹارگٹ دیے اور انکو ذہنی تربیت دی۔ آج انکے حقوق کی بات ھو رہی ھے ضرور ھونی چاہئیے مگر equity کا ایک اصول ھےhe who seeks equity must do equityچار سال کی حکمرانی میں 9مئی کو بغاوت برپا کرنے والوں نے سیاسی مخالفوں کیساتھ کیا سلوک کیا قانونی اور آئینی حقوق کا احترام کیا گیا