نومئ کا ڈرامہ

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اہل عقل و دانش کے لئےجاوید چوہدری کی تازہ ترین دھمکی میں نو مئی کے لئے نشانیاں ہیں اگرچہ اس وقت اسی فیصد پاکستانی عاقل اور دانا ہیں کہ جب عمران خان کولاکھوں کے ہجوم لے کر چلنے پر بھی ایک گملہ تک نہ ٹوٹنے دینا اعصاب پر بوجھ بن رہا تھا جب عمران خان کسی لالچ کسی دھمکی میں نہیں آ رہا تھا تو
نومئ کرایا
نواز شریف آیا
اب جاوید چوہدری کے اعلان کے بعد نو مئی کرانے کی افادیت اور وجہ ان چند لوگوں کو بھی سمجھ آگئی جو نادان لاعلم تھے؟ کہ نومئی ایک ڈرامہ تیار کیا گیا عمران خان کو غایب کر کے ۔کیونکہ یہ ممکن نہیں تھا عمران خان عوام میں موجود ہو اور کوئ افراتفری ہو
اب اس نومئی کو جسے ریاست پر حملہ کہتے ہیں اس میں کوئ ایک فوجی کوئ ایک پولیس والا مضروب تک نہ ہوا۔جبکہ جب ریاست پر اصلی حملے ہوتے ہیں تو چار لوگ اتے ہیں تو کیا ہوتا ہے دیکھئے
اور ان حملوں پر ریاست کا ردعمل دیکھئے
اس میں ریاست کا جانی نقصان دیکھئے
ان حملوں میں دہشت گردوں کے پاس اسلحہ دیکھئے
پی ٹی آئ کے ورکر کا سپورٹر صرف غصہ استعمال ہوا ۔جو ان پر پورا سال سڑکوں پر زہریلی گیس پولیس کے ڈنڈوں سے پیدا کیا گیا جبکہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مولانا نہ ہی بلاول نہ ہی مریم اور حمزہ کے مارچ اور مارچیوں میں کوئ رکاوٹ ڈالی
جاوید چوہدری صاحب کی دھمکی ہے اہل پاکستان کو کہ جو ورکر عمران خان کی پیشی پر باہر آ یا اسے نومئی کے مقدمات میں گرفتار کر لیا جائے گا ۔یعنی نو مئی کا استعمال چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے نو مئی کس فیکٹری میں تیار ہوا ۔پولیس کے ڈنڈوں اور زہریلی گیس کے استعمال کے بعد نومئ ایک ایسا اسلحہ تیار ہوا جو ہر اس پاکستانی پر استعمال ہو گا جو اس وقت گھر بیٹھاتھا یا تھی۔جو اس وقت اپنے روزگار پر تھا جو اس وقت اپنی ملازمت پر تھا۔یہ دھمکی چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے نومئی کے مقدمات جھوٹے ہیں اور جاوید چوہدری کس کا ماوتھ پیس ہے یہ سارا ملک اچھی طرح واقف ہے اور یہ سب سے بڑی شرم کی بات ہے کہ ریاست کے پاس سیاست کے پاس ننگے جھوٹ اور تشدد کے علاوہ کوئ راستہ نہیں جھوٹ پر الیکشن سے جو حکومت لائ جانی ہے وہ پہلے سے ناجایز ہوچکی ہے اور سیاست جو پہلے بدنام تھی اب خود اپنے ہاتھوں اپنے کپڑے اتار رہی ہے ۔اس کے بعد حکمران بننے کے شوقین اپنے ہاتھوں اپنی قبر تیار کر چکے ہیں ۔
ان کا المیہ یہ ہے ان کے جرایم پر لوگوں کا یقین خود انہی کی زبانی اور اسٹیبلشمنٹ کی زبانی پکا ہوا جو ایمان کا حصہ بن چکا ہے اور عمران خان کویہ اپنے ہاتھوں اپنے عمل سے اپنے خوف سے سچا ثابت کر رہے ہیں کہ اس پر جھوٹ باندھا ہے جھوٹ باندھیں گے