
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی چند خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی و نازیبا ویڈیو ز لیک ہوئی ہیں جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے سینئر اینکر پرسن منصور علی خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ ایک سینئر سیاستدان کی غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو پاکستانی سیاست میں ایک نئے اسکینڈل کو جنم دے گی۔
https://twitter.com/x/status/1442158405364355072
منظر عام پر آنے والی متعدد ویڈیوز میں محمد زبیر کو مختلف کمروں میں الگ الگ خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، ان ویڈیوز میں محمد زبیر نیم برہنہ و برہنہ حالت میں دکھائی دے رہے ہیں ۔
ویڈیوز کے علاوہ محمد زبیر کی ایک خاتون سے کی جانے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ خاتون سے جنسی سوال پوچھتے ہوئے نازیبا گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

ویڈیوز منظر عام پر لانے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زبیر نے ان خواتین میں سے کچھ کو میڈیا میں نوکریاں دلوانے کا جھانسا دے کر اور کچھ کو ڈرا دھمکا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد زبیر نے ایک یا دو نہیں تقریبا 10 خواتین کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جن کے ساتھ کی گئی تمام تر حرکتیں ویڈیوز ثبوتوں کے شکل میں سامنے آچکی ہیں۔
کچھ حلقوں کی جانب سے محمد زبیر کی ان ویڈیوز کا ماسٹر مائنڈ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کو قرار دیا جارہا ہے، کہا جارہا ہے کہ مریم نواز شریف محمد زبیر کو پارٹی سے دور کرنا چاہتی تھیں جس کیلئے انہوں نے محمد زبیر کی نازیبا ویڈیوز لیک کروائیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کے پاس بہت سی شخصیات کی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن کا اکثر ذکر وہ خود بھی اپنی پریس کانفرنسز میں کرتی دکھائی دی ہیں جن میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز وقت آنے پر شیئر کی جائیں گی، لیک ویڈیو کی نیوز سب سے پہلے ایک ایسے اینکر کی جانب سے بریک کرنا جو مسلم لیگ ن کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں اس مفروضے کو مزید تقویت دیتے ہیں کہ ویڈیوز منظر عام پر لانے کے پیچھے مبینہ طور پر مریم نواز شریف کا ہاتھ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/5nQQtQ1/10.jpg
Last edited by a moderator: