
نومئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر حساس تنصیبات کے جلاؤ گھیراؤ کیس کی دوبارہ تفتیش کے لیے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل دے دی،پانچ رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور ہوں گے ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی جے آئی ٹی کے ممبران میں ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن ڈاکٹر رضا تنویر، ایس پی اے وی ایل ایس لاہور رانا زاہد پرویز، اے ایس پی تیمور خان اور انچارج انویسٹی گیشن تھانا فیکٹری ایریا انسپکٹر سرور شامل ہیں۔
جلاؤ گھیراؤ کیس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، نئی جے آئی ٹی کیس کی دوبارہ تفتیش کرے گی، 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا، سیکڑوں افراد زیر حراست ہیں، جبکہ متعدد شرپسند اعترافی بیان میں اپنے جرم پر شرمندگی کا اظہار کرچکے ہیں۔
دوسری جانب عوام بھی نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کررہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے سازش کرکے بہت غلط حرکت کی، فوج کو بدنام کرنے کے بجائے سائفر کو سامنے لانا چاہیے تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفر بیانیے پر عوام کا ردعمل، کہا، چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کے پیچھے چھپ کر جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہے تھے، اگر ملک کی بہتری کا سوچتے تو ایسی سازش نہ کرتے