نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی،کیا کہا گیا ؟

9th-may-report-qd-house.jpg


لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی، سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی ویڈیو ز پر مبنی یہ رپورٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے تیار کی، رپورٹ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کا تسلسل واضح ہے۔

9 مئی کے واقعات کی فرانزک رپورٹ ان ویڈیوز پر مبنی ہے جو جے آئی ٹی نے فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوائی تھیں،رپورٹ کے مطابق ہجوم کےلبرٹی چوک سے گرجا چوک تک جانےکا ثبوت مل گیا ہے، ان ویڈیو ز میں اعجاز چوہدری سمیت تمام گرفتار ملزمان کارروائیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈنڈے اور جھنڈے پکڑے افراد 4 بج کر 57 منٹ پر شیرپاؤ برج پرپیدل آ رہے تھے،5 بج کر 10 منٹ پرگرجا چوک میں موٹر سائیکل سواروں کا ہجوم اکٹھاہوا، 5،بج کر 16 منٹ پرطفیل روڈ اور اسد جان روڈپر بھی ہجوم کی جمع ہوا۔

5 بج کر 25 منٹ پر ہجوم مال آف لاہور کے باہرپہنچا ، افشاں چوک، فورٹریس اسٹیڈیم اور میڈیکل چوک میں بھی ہجوم کی موجودگی کےشواہد مل گئے،8 بج کر 40 منٹ پرہجوم سی ایس ڈی میں داخل ہوا،پولیس کے مطابق ملزمان کو سزادلوانے کے لیے تمام ویڈیوزکی تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائےگی۔

9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا جس کے بعد سے سیکڑوں شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا 9 مئی کا سانحہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش تھی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف نے راول پنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کا سانحہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش تھی۔

انہوں نے کہا تھا سانحہ نو مئی کی منصوبہ بندی پہلے سے چل رہی تھی، ایک منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کے جذبات کو ابھارا گیا، جو کام دشمن 76 برس میں نہ کر سکا وہ مٹھی بھر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں نے 9 مئی کو کر دکھایا، یہ منصوبہ بندی کئی ماہ پہلے کی گئی، ہمارے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اِتنے بجے لوگ یہاں اکٹھے ہوئے اُتنے بجے وہاں اکٹھے ہوئے، پھر نعرے لگائے، پھر آس پاس کے ریسٹورنٹس میں کھانا کھایا . پھر یہاں تک پیدل مارچ ہوا، پھر وہاں تک پیدل مارچ ہوا...... بلا بلا بلا

یہ ہے ان بیغیرتوں کی فرانزک رپورٹ
لعنت ہے اپنی طرف سے ایسی "حساس" رپورٹ تیار کرنے والوں پر