نو ماہ کے دوران پاکستان کتنے ارب ڈالر کا قرضہ ملا؟ اعدادوشمار

karizh1i1h2h31.jpg


رواں مالی سال 2023-24کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان کو 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا,وزارتِ اقتصادی امور نے پاکستان کوملنے والے قرض کے اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق رواں مالی سال 2023-24کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان کو 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ملنے والے 7.8 ارب ڈالر قرض کے مقابلے میں2 ارب ڈالر کم ہے۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان نے 17.4 ارب ڈالر قرض لینے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، آئی ایم ایف سے ملنے والے 1.9ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ملنے والا ایک ارب ڈالر قرض اس کا حصہ نہیں ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال قرض کا ہدف 17.62 ارب ڈالر سے کم کر کے 17.4 ارب ڈالر کر دیا گیا,روا ں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 کی بجائے 2 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان نے شرح سود زیادہ ہونے پر 1.5 ارب ڈالر کا یورو بانڈ جاری کرنے کا پروگرام بھی ملتوی کر دیا۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کمرشل بینکوں سے بھی کوئی نیا قرض نہیں لیا، مارچ میں عالمی بینک سے 638 ملین ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 469 ملین ڈالر اور ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 255 ملین ڈالر قرض ملا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں حکومت کو 318 ملین ڈالر اور ستمبر میں 321 ملین ڈالر قرض ملا، رواں مالی سال کے 9ماہ کے دوران سعودی عرب سے ٹائم ڈپازٹ اور ادھار تیل کے طور پر 1.23 ارب ڈالر موصول ہوئے جبکہ اسی عرصے میں عالمی بینک سے 1.43 ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 665 ملین ڈالر کا قرض ملا ہے۔

وزارت اقتصادی امور کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے 781.5ملین ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفیکٹ خریدے اور 4.7 ارب ڈالر قرض بجٹ سپورٹ کے طور پر ملا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2023 میں حکومت کی جانب سے لیےگئے قرض کی تفصیلات کے مطابق حکومت نے مالی سال 2023 میں 13 ہزار 7 ارب روپے قرض لیس,اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023 کے اختتام پر حکومت کا قرض 60 ہزار 839 ارب روپے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا مالی سال 2023 کے اختتام پر حکومت کا مقامی قرض 38 ہزار 808 ارب روپے ہے جب کہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 30 ارب روپے ہے,اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2023 میں 20 ارب 81 کروڑ ڈالر قرضوں کے اصل اور سود ادائیگی پر خرچ ہوئے، قرضوں کے اصل کی ادائیگی پر 16 ارب 39 کروڑ اور سود پر 4 ارب 42 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری اداروں نے مالی سال 2023 میں 53.94 لاکھ ڈالر قرضوں کا اصل ادا کیا، سرکاری اداروں نے مالی سال 23 میں 25.56 لاکھ ڈالر سود ادا کیا، بینکوں کو مالی سال میں 95 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا، نجی شعبے نے مالی سال 2023 میں 1 ارب 11 کروڑ ڈالر قرضوں کے اصل کی ادائیگی پرخرچ کیے، نجی شعبے نےمالی سال 2023 میں 75 کروڑ 81 لاکھ ڈالر سود ادا کیا۔
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
han wae dallo raam chudam singh RajaRawal111 koe mehgae par aur dollar rate kay 170 pe anay ki post keon nahe kar raha salay. Teri keon phati pari hai?? Keh do pichli hakoomat ki waja say hai ... oh wait. Pichli hakoomat tou interpass ki thi aur us say pichli tou PDM ki. chal shabaash ab ab apnay mooter mai doob kar mar ja 🤣