
عدت میں نکاح کیس کی 14 گھنٹے کی طویل ترین سماعت ، 26 گھنٹوں میں ہی ٹرائل ختم
صحافی محمد عمران کے مطابق 14گھنٹے کی طویل سماعت کے بعد سلمان اکرم راجہ نے عدت میں نکاح کے کیس میں گواہان پر جرح مکمل کی، بشری بی بی کی طرف سے عثمان ریاض گل نے گواہوں پر جرح کی۔
عدت میں نکاح کے کیس میں بھی جج قدرت اللہ نے بانی تحریک انصاف اور بشری بی بی کو دفاع کا حق نہ دیا ،342 کے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے گواہ پیش کرنے کی اجازت مانگی تو عدالت نے استدعا مسترد کردی،بشری بی بی کے گھر سے ایک فرد کو گواہی کیلئے پیش کرنا چاہ رہے تھے
https://twitter.com/x/status/1753480808256737706
صحافی ثاقب بشیر کا کہنا تھا کہ عدت کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد ایک دن 12 گھنٹے دوسرے دن 14 گھنٹے صرف 2 دن میں مجموعی طور پر 26 گھنٹوں کی سماعت میں ٹرائل مکمل ہونا اپنی نوعیت کا عدالتی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے ایسا کبھی نا دیکھا سنا گیا ۔۔ کیونکہ ٹرائل کا اصل آغاز فرد جرم عائد ہونے پر ہوتا ہے
https://twitter.com/x/status/1753626268514254895
گزشتہ روز سینئر سول اسلام آباد قدرت اللّٰہ نے عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف عدت کے دوران نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جو آج دن ایک بجے سنایا جائے گا۔
Last edited by a moderator: