نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا

10pakistancriskkebboradjkhshgsfd.png

نگراں وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں، سرکاری اداروں و محکموں کو غیر قانونی طور پر کام کرنے والی سروگیٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے یا تعاون کرنے پر سخت پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے مختلف وزارتوں، اداروں اور محکموں کو ایک مکتوب جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر غیر قانونی طور پر آپریٹ کرنے والی سروگیٹ کمپنیوں کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ یا تعاون نا کیا جائے۔

مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ سروگیٹ کمپنیوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر کئی اسپورٹس انٹرپرائزز، میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ اشتہارات اور اسپانسر شپ کے معاہدے دیکھے گئے ہیں، سٹے میں مصروف کمپنیوں میں ایم سی ڈبلیو اسپورٹس، میل بیٹ، ون ایکس بیٹ، وولف777 نیوز، دافا نیوز اور بی جے اسپورٹس شامل ہیں۔

نگراں حکومت نے اس تناظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائز اور دیگر کرکٹ کی تنظیموں کو ایسی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں، کاروبار یا تعاون کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
ICC nay Sri Lanka walon ko ghar ka raasta dekha diya hai.
Hukumat cricket k mamilaat mein ungli na day warna ICC poora haath dey dey ga.
PCB ko kaam karney do accha ya bura jo bhi.