
بی این پی رہنما اختر مینگل نے نواز شریف کو خط لکھ دیا، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقرری پر تحفظات کا اظہار کر دیا، لکھا اس طرح کے فیصلوں نے ہمارے اور آپ کے درمیان مزید دوریاں پیدا کر دیں، اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں نہ لینا بداعتمادی پیدا کرے گا۔
اخترمینگل کے تحفظات پر سوشل میڈیا صارفین نے اختر مینگل کو کھری کھری سنادیں، احمد وڑائچ نے لکھا
یہ بندہ پانچ سال وفاق میں اقتدار میں رہا ہے، وزارتیں رہی ہیں، اسمبلی کی مدت ختم تو رونا پیٹنا شروع،
https://twitter.com/x/status/1690650774303637504
طارق متین نے لکھا ایک ہی سوراخ سے آپ بار بار ڈسے گئے اور اب بھی تیار ہیں۔ جنہیں آپ مجرم گردان رہے رہے ہیں ان کے ساتھ برابر کے حصے دار ہیں آپ۔
https://twitter.com/x/status/1690668880770088960
زنیرہ اظہر نے لکھا چونکہ آپ کو یہاں یہ فضول بیان بازی پوسٹ کرنے کا حوصلہ ملا ہے، اس لیے جان لیں کہ لوگ جانتے ہیں کہ آپ بلوچستان میں اپنے ہی لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں، اس بات کی بات نہ کریں کہ پی ڈی ایم اتحاد نے پچھلے 16 مہینوں میں ملک کے ساتھ کیا کیا ہے۔ . بیٹھیں اور ایک بہتر اسپن ڈاکٹر کی خدمات حاصل کریں!
https://twitter.com/x/status/1690661736301363200
رعنا عمران سلیم نے لکھا الیکشن آتے ہی مینگل صاحب کو بلوچستان کی محرومیاں بیچنی یاد آ گئی حالانکہ مینگل صاحب شہباز شریف کی سربراہی میں پڈم کی آخری میٹنگ تک میں شامل ھوئے اب جب حکومت ختم ھو گئی تو انقلابی بن گئے پھر سے۔ بلوچ قوم اپنے سرداروں کی منافقت پہچانیں۔
https://twitter.com/x/status/1690655209561714688
بشارت راجہ نے لکھا مینگل صاحب! قوم کو یہ بتائیں کہ آپ نے کن کے کہنے پر عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران ووٹ دیا تھا۔ آپ اقتدار میں ہوں تو عین جمہوریت اور آپ کا سیاسی مخالف اقتدار میں ہو تو غیر جمہوریت آج جرنیل آپ کو نگران وزیراعظم بناتے تو سب ٹھیک ہوتا۔
https://twitter.com/x/status/1690655152943009792
ایک صارف نے لکھا بلدیاتی الیکشن گوادر ہسنی میں مولانا ہدایت الرحمان نے بلوچ سرداروں کے اتحاد کو شکست دی کلین سویپ کیا یہ جمہوریت انسانی حقوق کا علم بردار اختر مینگل اسٹیبلشمنٹ کا ٹاوٹ بن گیا، مولانا ہدایت الرحمان کو اغوا کیا سینکڑوں افراد کو جیلوں میں ڈالا تشدد کیا،دوغلے چیرے منافق بلوچ سردار۔
https://twitter.com/x/status/1690650153169145857
بابا یوگا نے لکھا پندرہ مہینے اقتدار کے مزے لینے کے بعد اسے پھر سے بلوچستان کے مسائل یاد آگئے
عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والا یہ بلوچ سردار اسٹیبلشمنٹ کی انگلیوں پر ناچتا رہا اور اب پھر سے اپنا منافق چہرہ لے آیا۔
https://twitter.com/x/status/1690652311918460928
ایک صارف نے لکھا الیکشن آتے ہی مینگل صاحب کو بلوچستان کی محرومیاں بیچنی یاد آ گئی حالانکہ مینگل صاحب شہباز شریف کی سربراہی میں پڈم کی آخری میٹنگ تک میں شامل ھوئے اب جب حکومت ختم ھو گئی تو انقلابی بن گئے پھر سے۔ بلوچ قوم اپنے سرداروں کی منافقت پہچانیں۔
https://twitter.com/x/status/1690667678753533952
ایک اور صارف نے لکھا پورے پانچ سال حکومتی بینچوں پر بیٹھے رہے اسٹبلشمنٹ نے خان کو نکالا تو اسکی بھی حمایت کی نواز شریف کی جھولی میں بیٹھ گئے اور اب حکومت کے جاتے ہی رونا دھونا شروع
یہ وہ لوگ ہیں جنکی وجہ سے بلوچستان کے یہ حالات ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1690643223700484096
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3akhtaraangegegeell.jpg