نہیں علی بھائی' طوفان ابھی تھما نہیں ہے۔ ان جھوٹوں کا جواب بھی اپکو دینا ہے

xshadow

Minister (2k+ posts)
دلیل کے ساتھ میں ثابت کروں گا کہ پھکیاوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائیگا۔
علی بھائی آج کل ڈیمج کنٹرول پر لگے ہوئے ہیں مگر ان جھوٹے الزامات پر کوئی بات ہی نہیں کررہا جو اس خادم نے کب سے اس پلیٹفارم پر سامنے رکھے۔
میری درخواست ہے پڑھنے والوں سے کہ خدارا میری اس کاوش کو ان یوٹیوبرز تک پہنچائیں جنہوں نے علی بھائی سے اصل سوال پوچھنے ہیں۔ ابھی تک سبی کازمی اور عامر متین نے کچھ اچھے سوال پوچھے ہیں مگر بات پھر بھی بنی نہیں۔ امید ہے کہ یہ سوالات ان تک پہنچیں گے تاکہ ایک بار پھر یہ علی بھائی تک پہنچ سکیں۔

سب سے پہلے میں نے دعوہ کیا کہ یہ نون لیگی ہے جب علی بھائی نے 6 اپریل 2021 کو سیاست میں انٹری ماری اور میں نے اتنے وثوق سے یہ دعوہ کیا ہے کہ مجھ پر یہ الزام نہیں لگایا جاسکتا ہے میں نے انجینئیر صاحب کو ایجنسیوں کا الہ کار بولا۔ وہ الگ بات ہے کہ نون لیگ اور ایجنسیاں آج کل ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں اسلیے علی بھائی کو شدید مایوسی ہوگی خود پر سے الہ کار کا داغ دھوتے ہوئے چاہے یہ داغ انہوں نے خود اپنے لگایا ہو یا پھر اپنی چالاکی میں یہ بھول کربیٹھے کہ نون لیگ کے مردہ گھوڑے پر جوا کھیل گئے۔ جوا تو پھر شیطان کا کام ہے مگر خیر میں نے گزشتہ 7 اقساط میں علی بھائی الزام لگایا کہ علی بھائی نون لیگی ہیں۔ حالانکہ آج اسکی حقیقت بھی سب کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ یہ کتنے اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہیں۔ گزشتہ سات اقسات کے لنکس اس پوسٹ کے آخر میں موجود ہیں بطور ثبوت کے تقریبا 2 سالوں سے علی بھائی مسلسل کیا جھوٹ فرماتے جارہے ہیں اور صفائیاں پیش کررہے ہیں موجودہ جھوٹوں کی۔

عمران خان کا بیان ہے 9 مئی کے واقعے کے بعد کہ مجھے عدالت سے اغوا کیا گیا تو اسکا رد عمل تو آنا تھا۔ یعنی اس بیان سے علی بھائی یہ مطلب لے رہے ہیں کہ یہ عمران خان کی مرضی سے ہوا جسکی کوئی تحقیق نہیں ہوئی، کوئی سی سی ٹیوی فٹیج نہیں ہے، الٹا جنکی پکڑا انہیں ایک پریس کانفرنس کرکے معاف بھی کردیا گیا اور علی بھائی کے نزدیک یہ پاکستان کا 911 ہوگیا ہے۔ حالانکہ اگر یہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہیں تو انکو کہنا چاہیے تھا کہ یہ اندرونی سازش بھی ہوسکتی ہے لیکن اگر کسی نے کیا ہے تو صحیع کیا ہے کیونکہ فوج اگر اقتدار پر قابض ہوگی تو اسکے ساتھ یہی سلوک ہوگا جو ترکی کی عوام نے اپنی فوج کے ساتھ کیا۔ مگر بددیانتی دیکھیں، علی بھائی کے نزدیک ترکی کی عوام آئین پسند ہے جب فوج کے خلاف نکلے مگر پاکستان میں صرف الزام لگا کہ پبلک نے کورکمانڈر گھر کو جلایا اور علی بھائی جاکر فوج کے ساتھ کھڑے ہوگئے بغیر کسی تحقیق کے۔ یہ ہے انکا اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہونے کا دعوہ۔
بلکہ اس بیانیہ میں زید حامد، مبشرلقمان، جاوید چوہدری اور دیگر نام نہاد دانشوروں کو بھی شامل کرلیں جو ترکی میں فوج مخالفت پر عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں مگر پاکستان میں یہ بوٹ چاٹ بن جاتے ہیں۔


اور آج اس آٹھویں قسط میں ان تمام جھوٹے الزامات کو پھر یہاں چھاپوں گا تاکہ دیگر یوٹیوبرز جنہوں نے علی بھائی سے سوالات پوچھے وہ اصل سوال پوچھیں سکیں۔

جھوٹ نمبر ایک، عمران خان ایجنسیوں کی مدد سے 2018 میں جیتے۔
اچھا واردات دیکھیں کہ خود کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ بناکر پیش کرتے ہیں یہ علی بھائی۔ اگریہ سچ ہے تو آج تک زیادہ تر اس جرم میں تو نون اور پیپلزپارٹی شامل ہیں بلکہ جسطرح انکی 18 ماہ کی حکومت میں اداروں نے آئین کو کچلا اتنا تو مارشل لاء میں ہوا کرتا ہے۔ مگر انکا تو نام لینا جرم ہے مگرگلا پھاڑ پھاڑ کر پورے پورے پروگرام علی بھائی نے عمران خان کے خلاف کرنے ہوتے ہیں جیسے آج حکومت عمران خان کی ہے۔ علی بھائی نے اسکا توڑ یہ نکالا ہوا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو اسکے اپنے معیار پر پرکھنا ہے نہ کہ شریف و زرداری۔ اسکا بھی جواب میں اگے چل کر دیتا ہوں البتہ یہ ایک بھی ایک نشانی ہے کہ یہ بندا وچوں نون لیگی ہے اور آگے چل کر میں مزید اسکے ثبوت رکھوں گا البتہ 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس بیٹھا تو نون لیگ ہار رہی تھی اور جب نتائج دوبارہ آئے تو نو لن لیگ جیت رہی تھی اور اپوزیشن بن گئی ورنہ مشکل سے 20 سیٹیں نہ نکال سکتی۔ اور اگر اسوقت کسی کو شک تھا تو آج وہ بھی دور ہوگیا ہے کیونکہ بیچ میں سے کمپنی مافیا اور یہ شریف اور زرداری ایک ہی گینگ ہے۔ باقی خواجہ وینٹیلٹر کے باجوہ سے منتیں اگر میں زکر کروں تو میرے سے ثبوت مانا جاسکتا ہے حالانکہ یہ جاوید چوہدری کا الزام ہے لیکن خواجہ وینٹیلٹر کا اپنا بیان موجود ہے کہ عمران حکومت کے پہلے سال ہی انکو قوم بوٹ نے کہہ دیا تھا کہ انکی بس ہوگئی ہے تو اتنے اچھے مراسم تو اسٹیبلشمنٹ کے نون کے ساتھ تھے' اسوقت تو جو مہنگائی کا طوفان تھا وہ تو نگران حکومت سے ہی چلا آرہا تھا۔ اس سے ایک بات اور ثابت ہوتی ہے کہ عمران خان کم از کم ایسے نہیں لیٹا ہوا تھا اسٹیبلشمنٹ کے آگے اور اسی لیے تو انکی بس ہوگئی تھی۔ تو علی بھائی یہ اپکے نزدیک کامیابی نہیں تھی کیونکہ آپ تو خود ایجنسیوں کے الہ کار ہونے کو جرم گردانتے ہیں؟

دوسرا جھوٹ، عمران خان نے آئی ایف سے معاہدہ کیا جسکی وجہ سے مہنگائی ہوئی۔
علی بھائی سے پہلے بھی مانگا تھا اور آج پھر مانگ رہا ہوں وہ معاہدہ دکھادیں جو انکے بقول مہنگائی کی وجہ بنا۔
مہنگائی کا بیانیہ بھی نون لیگ بیچتی رہی حالانکہ اوور سیز پاکستانی جانتے ہیں کہ برطانیہ امریکہ
اور کئی ملکوں میں ڈٹ کر مہنگائی ہوئی بشمول سعودی عرب جیسے مضبوط ملک میں جسکی وجہ ایک تو کویڈ تھا اور دوسرا تیل کی عالمی قیمتیں مگر رنڈی رونا ایسے ڈالا گیا کہ جیسے پتا نہیں عمران خان نے آکر مہنگائی کا بٹن دبا دیا ہے اور مرزا صاحب جیسے دوسرے نون لیگی جیسے ناصر مدنی ٹائپ جن کو کچھ معلوم نہیں تھا کہ ایکسپورٹس بھی بڑھ رہی تھیں۔ کاروبار ترقی کررہا ہو تو مہنگائی اتنا نقصان نہیں پہنچاتی مگر کیونکہ نفرت اتنی شدید تھی کہ رنڈی رونا ختم نہیں ہورہا تھا۔ اور اگر واقعی مہنگائی انکا مسئلہ تو آج یہ کس بل میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں؟ انکو چیلنج ہے کہ وہ معاہدہ دکھائیں جو بقول انکے عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیا اور مہنگائی کی وجہ بنا۔ جھوٹ اتنا کہ مفتاع اسماعیل کی وزارت کی مہنگائی بھی عمران خان کے متھے لگا دی۔

تیسرا جھوٹ کہ کوئی سائفر نہیں آیا اور کوئی امریکی سازش نہیں ہوئی۔ ساتھ یہ بھی کہا کہ عدالت نے وہی فیصلہ دیا جسکی توقع کی جارہی تھی۔
خود امریکیوں نے مان لیا' امریکی اخبار جس نے پورا سائفر لیک کیا ہے اس پر امریکی حکومت حرجانہ کردے مگر اسکی تردید سے کام نہیں چلے گا۔ اسکے علاہ واقعاتی ثبوت اتنا ہے کہ علی بھائی کے بعد کے بیانات دیکھیں تو رجیم چینج کو برا کہنا پھر مطیع اللہ جان کے ساتھ اسکی خوشی منانا یعنی تزادات کی بھرمار ہے۔ اسکا جواب بھی یہ آئیگا کہ یہ پرانی ویڈیو کا بیان ہے تو حضور نکلا آپکی مبارک زبان سے ہے جو آپ اب خود بھی کعبے کی چھت پر چڑھ کر چلائیں تو بے اثر ہوجائیگی۔ کیونکہ اللہ کے فضل سے اپکے ہر جھوٹ کو سامنے لایا جائیگا جو آپ نے نون لیگی کی محبت میں گرفتار ہوکر بولے۔ باریک واردات اور دیکھیں، اسی ویڈیو میں انہوں نے ظاہر کیا کہ جو کچھ ہوا وہ آئنی طریقے سے ہوا حالانکہ آج خود رجیم چینج کا لفظ بولتے ہیں۔ پھر تو یوسف رضا گلانی اور نواز شریف کو ہٹانے کو رجیم چینج کیوں نہیں بولتے؟ بلکہ حالیہ ویڈیوز انکی دیکھیں تو اس میں یہ خود اعتراف کررہے ہیں کہ باجوہ نے رحیم چینج کیا۔ تو حضور پھر عدالت نے کیسے آئنی کام کیا جبکہ ڈانڈا باجوہ کا تھا۔ یعنی انکو یہ بھی احساس نہیں ہوتا کہ یہ پہلے کیا بیان دے چکے ہیں اور اب کیا کہہ رہے ہیں۔ اور ایک طرف رحیم چینج کو کہتے ہیں برا ہوا اور دوسری طرف یہ مطیع اللہ جیسوں کے ساتھ اسکی خوشی مناتے نظر آتے ہیں۔ اور جھوٹے کی کیا نشانی ہے جسے قرآن بھی بیان کرتا ہے کہ یہ مومنوں کے ساتھ ہوں تو مسلمان ظاہر کرتے ہیں اور جب کفار میں جاکر بیٹھیں تو کہتے ہیں کہ مومنوں کے ساتھ تو ہم مذاق کرتے ہیں۔

چوتھا جھوٹ' واقع 9 مئی پاکستان کا 911 ہے۔ عامر متین کے پروگرام میں دلیل یہ دی کہ باقی واقعات کیوں کہ ہوئے نہیں اسلیے وہ 911 نہیں ہوئے مثلآ تیارا سازش کیس وغیرہ۔
اس سے بڑا جھوٹ کوئی نہیں ہوسکتا کہ اے پی ایس کا واقع جس میں درجنوں بلکہ سینکڑوں بچے شہید ہوئے وہ پاکستان کا 911 نہیں ہے اور مرزا صاحب کی دلیل دیکھیں کہ 9 مئی جس میں ایک بھی جان نہیں گئی اور یہ اس واقع کو اتنا بڑھا چڑھا کر بیان کررہے ہیں جیسے پتا نہیں کیا ہوگیا۔ باقی انکی اسٹیبلشمنٹ مخالفت میں پہلے بیان کرچکا ہوں البتہ میرا شروع دن سے علی بھائی کے بارے میں موقف ہے کہ یہ وچوں نون لیگی ہیں اسلیے انکے 9 مئی کے بارے میں بیانات بھی نون لیگ کے ہی بیانیے کو سپورٹ کرنے کے لیے ہیں تاکہ کسی طرح عمران خان کو مزید دباو میں لایا جاسکے۔
زبان جلتی ہے یہ کہتے ہوئے کہ سیسی ٹیوی کیمرے کہاں مرگئے تھے۔
زبان جلتی ہے یہ پوچھتے ہوئے کہ اس علاقے میں فوج کی اپنی سکیورٹی کہاں مرگئی تھی۔
زبان جلتی ہے یہ پوچھتے ہوئے کہ پولیس کہاں مرگئی تھی جو کہ اتنی قابل ہے کہ گھروں سے لوگوں کو اٹھا کر لی گئی
زبان جلتی ہے یہ پوچھتے ہوئے کہ آگ تو پہلے سے جل رہی تھی جب یاسمین راشد وہاں پر آئی۔
زبان جلتی ہے یہ بتاتے ہوئے کہ ویڈیوز میں یاسمین راشد تو روک رہی تھی کور کمانڈر ہاوس میں داخل ہونے سے۔
زبان جلتی ہے یہ کہتے ہوئے کہ گرفتار شدگان کی پریس کانفرنس کے بعد انکے گناہ کیوں دھل گئے جبکہ ٹرائل ہی نہیں ہوا۔
زبان جلتی ہے یہ کہتے ہوئے کہ آزادانہ تحقیات کون نہیں چاہتا؟



جھوٹ نمبر5' علی بھائی نے کہا کہ میں نے لونڈا لپاڑا ردعمل میں کہا اور قران کی آیت بھی پیش کردی۔
علی بھائی معزرت کے ساتھ' بیگانی شادی میں آپ کو شوق تھا عبداللہ دیوانہ بننے کا۔ کس نے آپکو کہا تھا کہ 6 اپریل 2021 کی کو جھوٹ کا پلندا لیکر آپ سیاست میں داخل ہوں۔ اسی رات اپ نے رجیم چیج کی حمایت کی اور جواز یہ تراشہ کہ کیونکہ عمران خان نے سینٹ کا چیئر مین دھاندلی سے جیتاوایا ہے اسلیے انکے خلاف بھی جو زرداری ہاوس میں منڈیاں لگی وہ ٹھیک ہیں۔ اسی رات آپ نے الیکٹریشن بندیال کی تعریف کی جس نے 12 بجے عدالت کھول کر غیر آئینی کام کو جائز کرار دیا حالانکہ ملک الیکشن کی طرف جارہا تھا مگر بندیال لیٹ گیا۔ پی ٹی آئی کے سپورٹروں کو کہا کہ یہ ممی ڈیڈی ہیں با مقابلہ ٹی ایل پی کے۔ اسی رات آپ نے ایسی ایسی چول ماری کے الزام تو آپکے اوپر لگنا چاہیے بہتان لگانے کا اور مظلوم آپ خود بن کر بیٹھ گئے ہیں۔ جو مغلظات اپ نے ارشاد فرمائی ہیں وہ یہاں چھاپ رہا ہوں بطور ثبوت تاکہ یہ آپ نہ کہہ سکیں کہ آپ نے رد عمل میں لونڈا لپاڑا کہا۔ اس رات بھی اپ سے عرض کی تھی کہ یا تو آپ خود سیاست میں آجائیں پھر آپ نفی کردیں ہر سیاست دان کی تو میں سب سے بڑھ کر آپ کے ہاتھ پر بیت کرنے کو تیار ہوں۔ لیکن اگر آپ نے سیاست میں لچ تلنے ہیں اور اتفاقیہ ہر لچ کا فائدہ شریف اور زرداری خاندان کو پہنچانا ہے تو پھر آپ کو مایوسی ہوگی اور آج اللہ کے فضل سے بہت ساری آوازوں میں اس ناچیز کی آواز بھی شامل ہے جو شاید آپ تک کبھی نہ پہنچ سکے مگر کسی ایک شخص تک بھی پہنچ گئی تو میرا فرض ادا ہوجائیگا باقی اللہ تعالہ میری اس حق گوئی کا اجر دینے کے لیے کافی ہے۔


جھوٹ نمبر 6' عمران خان کے ماننے والے انکو ولی اللہ کہتے ہیں جو کوئی غلطی کرہی نہیں سکتا اور یہ بات توشہ خانے کے تناظر میں ہوئی۔
میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان کا ہر ووٹر عمران خان کو بہتر شخص کہتا ہے باقی سیاسی خاندانوں سے۔ علی بھائی اگر اپنی کہی ہوئی باتوں پر زرا خود تھوڑا غور و فکر فرما لیتے تو شاید آج انکو اتنی مخالفت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ صرف انمبیاء اکرام معصوم ہیں یہ قران کہتا ہے باقی ہر شخص گناہ کرسکتا ہے۔ رہ گیا توشہ خانہ تو اگر یہ جرم تھا تو اسکی سزا کیسے معطل ہوگئ؟ الزام ہے توشہ خانہ اور کیس کیا بنایا کہ تحفے غلط خانے میں کیوں ظاہر کیے۔ اسکا بھی جواب علی بھائی نے یہ دیا ہے کہ عمران خان کو اسی معیار پر پرکھنا ہے جو اس نے خود طے کیا ہے نہ کہ شریف و زرداری سے تو اسکا جواب بھی حاضر خدمت ہے۔

عمران خان کو زرداری اور نواز شریف سے کمپئیر نہیں کیا جاسکتا بلکہ ان کو اپنے بنائے ہوئے معیار پر پرکھنا چاہیے۔
جسطرح یہ ملک شریفین اور زرداریوں نے چلایا بمعہ قوم بوٹ کے ساتھ اس سے اس قوم کو یہ تو یقین ہوہی گیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص صرف 20 نہیں 10 بھی نہیں 5 فیصد بھی ٹھیک کرکے دکھا دے تو یہی اسکے پانچھ سال کی ایک کامیابی ہوگی جسکے بعد وہ اگلے پانچھ سالوں کے لیے قابل قبول نہ سہی مگر متبادل بن کر سامنے آسکتا ہے جبکہ اسے وفاق کا بھی تجربہ ہو۔ اب رہ گیا عمران خان جس نے علی بھائی کے مطابق دودھ اور شہد کے دعوے کیے تھے تو کیا عمران خان آکر کہتا کہ وہ عوام کی زندگی نہیں بدل سکتا۔ حضور کوئی بھی لیڈر ہو وہ امید دلاتا ہے تاکہ جب بھی وہ کوئی مشکل فیصلہ کرے تو عوام اسکے ساتھ کھڑی ہو۔ یہ عوام پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ حقیقت پسند ہوکر اقدامات دیکھے جو کیے گئے جس سے اسکے خلوص کا اندازہ ہوتا ہے جو کہ اس لیڈر نے دکھایا۔ باقی ہر ایک کا پیٹ بھرنا یہ اللہ کا کام ہے نہ کے کسی بندے کا۔
کیا اتنا ٹیکس کوئی اور حکومت اکٹھی کرسکی ہے جتنا عمران حکومت نے کرکے دکھایا۔ مشرف تک کے ہاتھ پاوں پھول گئے تھے جو خود کو کمانڈو سمجھتا تھا۔
کیا ریکارڈ ایکسپورٹس نہیں بڑھیں؟
کیا ریکارڈ بزنس نہیں ہوا کنسٹرکشن میں؟
کیا مینوفیکچرنگ میں ریکارڈ گروتھ نہیں ہوئی۔
کیا ریکارڈ درخت نہیں لگے جسکی اقوام متحدہ نے تعریف کی؟
کیا اقوام متحدہ میں کسی نے اس طرح ناموس رسالت کو اٹھایا جسکے بعد کینڈا اور روس جیسے ممالک نے عمران خان کی حمایت کی؟
یہ ایمازون اور سیمسنگ سمیت 11 گاڑیوں کی کمپنیاں کیا پاکستان کی ڈوبتی معیشت کوبجانے آرہی تھیں۔ پھر تو ماننا پڑے گا کہ عمران خان کی اتنی تو ساکھ تھی؛ اپنے لفنٹروں کی ساکھ بتاوں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ کمپنیاں ہمیشہ وہان جاتی ہیں جہاں پیسہ ہوتا ہے حضور۔ مگر آپ کی جیسے سیاست کمزور ہے ویسے ہی معیشت بھی۔
نیب کی ریکوریاں جو عمران دور کے صرف دو سالوں میں ہوئیں وہ نیب کے وجود میں آنے کے وقت سے نہیں ہوئی تھیں۔
اسکے علاوہ پناہ گاہیں' ایک نصاب تعلیم اور صحت کارڈ۔ لسٹ پھر بھی بہت طویل ہے مگر پھر بھی علی بھائی نزدیک یہ ناکافی کام ہیں تو حضور یہ عوام نے فیصلہ کرنا تھا کہ عمران خان کو اگلے پانچھ سال دینے ہیں کے نہیں مگر جب آپ جیسے بغلیں بجانے والے ہوں تو پھر ایسے ہی رجیم چیج ہوا کرتے ہیں جسکے بعد الیکشن بھی لال بتی لگنے لگتے ہیں۔ پھر قبضہ مافیا پر کس نے ہاتھ ڈالا؟ اور پانچھ سالوں میں کیا آپکی اکیڈمی کو مریخ تک لے جاتا؟

علی بھائی کیونکہ نیم حکیم سیاسی چھوڑو ثابت ہوئے ہیں اسلیے صحیع اہل علم یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس نظام میں کوئی ایسا بندا آہی نہیں سکتا جسکے خلاف قوم بوٹ کے پاس مواد نہ ہو جو انکے مطابق کسی کو مجبور کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ وہ مواد صحیع ہو یا غلط اسکی بحث ہی نہیں ہے کیونکہ تینوں بڑے مقدمات یعنی سائفر' القادر اور 9 مئی' بلکل بوگس ہیں۔ یہ تو اللہ تعالہ نے قوم بوٹ کے ساتھ چکر کردیا جو سمجھتے رہے کہ عمران خان کو گرا لیں گے مگر پھر بھی آر ٹی ایس بٹھا کر اپنی طرف سے پوری فیلڈنگ سیٹ کردی۔ مگر اسکے بعد جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے کہ آج تک عمران خان کودباو میں لینے کی کوشش ہے مگر جسکے ساتھ اللہ ہو اسکے ساتھ چاہے عوام بھی نہ ہو پھر اسے کوئی فکر نہیں ہوتی۔ اور یہی ولی ہوتا ہے علی بھائی جو زندہ یزید کے سامنے ڈٹ جائے بجائے اسکے کے آپکی طرح مرے ہوئے یزید پر ہاتھ صاف کرکے گونگلووں سے مٹی چھاڑتا رہے۔





گزشتہ اقساط کے لنکس یہاں موجود ہیں۔

قسط نمبر 1
https://www.siasat.pk/forums/threads/علی-بھائی-سے-سیاسی-اختلاف.819747/#post-6433845




قسط نمبر 2
https://siasat.pk/forums/threads/انجینئر-محمد-علی-مرزا-سیاست-میں۔-دوسری-قسط.820872/#post-6451658


تیسری قسط
https://www.siasat.pk/forums/threads/علی-بھائی-سے-سیاسی-اختلاف-قسط-نمبر-3.824776/


چھوتھی قسط
https://siasat.pk/forums/threads/نہیں-نہیں-علی-بھائی-ادھا-سچ-نہیں۔-قسط-نمبر-4.835758/


پانچھویں قسط
https://www.siasat.pk/forums/threads/علی-بھائی-کا-سفر-انجیئرنگ-سے-دین-اور-پھر-سیاست-سے-معیشت۔-قسط-نمبر-پانچ.846253/


چھٹی قسط
https://www.siasat.pk/threads/علی-بھائی-کا-سیاسی-فہم-یا-نون-لیگ-سے-محبت-قسط-نمبر-چھے.849180/#post-6725141


ساتویں قسط

https://www.siasat.pk/threads/علی-بھائی-کا-اقبال-جرم-قسط-نمبر7.854244/
 
Last edited by a moderator:

xshadow

Minister (2k+ posts)
ابھی تک میرے ہاتھ میں کھجلی ہورہی ہے کہ کچھ اور لکھ سکتا تھا مگر بہت لمبی پوسٹ ہوجاتی۔

طلعت حسین کی بات بھی اس نے اسی لیے کی تھی کہ کسی طرح نون لیگ کے کرپشن کے مقدمات کا دفاع کرسکے۔ مگر اسکو اپنا دفاع کرنا پڑ گیا یہ ہے عوام کی طاقت
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
ابھی تک میرے ہاتھ میں کھجلی ہورہی ہے کہ کچھ اور لکھ سکتا تھا مگر بہت لمبی پوسٹ ہوجاتی۔

طلعت حسین کی بات بھی اس نے اسی لیے کی تھی کہ کسی طرح نون لیگ کے کرپشن کے مقدمات کا دفاع کرسکے۔ مگر اسکو اپنا دفاع کرنا پڑ گیا یہ ہے عوام کی طاقت

You have done a great job however I don't think this lowlife idiot deserves so much attention.
 

Citizen X

President (40k+ posts)
ابھی تک میرے ہاتھ میں کھجلی ہورہی ہے کہ کچھ اور لکھ سکتا تھا مگر بہت لمبی پوسٹ ہوجاتی۔

طلعت حسین کی بات بھی اس نے اسی لیے کی تھی کہ کسی طرح نون لیگ کے کرپشن کے مقدمات کا دفاع کرسکے۔ مگر اسکو اپنا دفاع کرنا پڑ گیا یہ ہے عوام کی طاقت
Khayal kerna nahi to Sky_ bhai forun aa ker pooch ley ga ke "kounse firqay se belong kerte ho" 😂
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Abhi tak iss ne ye nahi bataaya ke Talat Hussain mein iss ko nazar kya aaya hai?
noTalent Hussain the most useless anchor on this planet so useless even Jew News fired him.

Is saalay ki bund tub se jal rahi hai jub se election se phele Khan ne is ke sahi chitrol ki thi bar bar chootiya sawal kerne par. From that day onwards he has been on a personal vendetta against Khan, being so petty to even name his show Naya Pakistan.