نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسکیم کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا

5naayapakistancerifcate.jpg

حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری پر شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں کم از کم سرمایہ کاری ایک ہزار امریکی ڈالر ہوگی، سرمایہ کاری پاؤنڈ اور یورو میں بھی ہوسکے گی جبکہ پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کی حد کم از کم 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

ڈالر میں سرمایہ کاری پر 3 ماہ کی شرح منافع 7 فیصد اور6 ماہ پر 7.20 فیصد ہوگی، اسی طرح امریکی ڈالر میں سرمایہ کاری پر منافع کی تین اور 5 سال کیلئے شرح 8 فیصد ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسکیم کے شرح منافع میں اضافہ کیا ہے، تین ماہ کے لیے ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری پر منافع بڑھا کر 7 فیصد کیا، اس سے قبل تین ماہ کی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 5.50 فیصد تھی۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ 6 ماہ کے لیے ایک ہزار ڈالر پر 6 فیصد کے بجائے 7.20 فیصد منافع ملے گا، ایک سال کےلیے سرمایہ کاری پر 6.50 فیصد کے بجائے 7.5 فیصد، تین سالہ سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 6.75 فیصد سے 8 فیصد کر دی گئی، جبکہ 5 سالہ سرمایہ کاری پر منافع 7 فیصد کے بجائے 8 فیصد ملے گا۔

پاکستانی روپے میں تین ماہ کی سرمایہ کاری پر15فیصد،6ماہ پر 15.25 فیصد ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق روپے میں ایک سال کے لیے 15.50، تین سال پر14 اور 5 سال پر 13.5 فیصد شرح منافع ہوگی، برطانوی پاؤنڈ میں 3ماہ کیلئے شرح منافع 5.5 فیصد، 6 ماہ کیلئے 6 فیصد، سال کے لیے 7 فیصد ہوگی، تین اور 5سال کے لیے شرح منافع 7.50 فیصد ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یورو میں تین ماہ کیلئے سرمایہ کاری پر4 فیصد، 6 ماہ کیلئے 4.50 فیصد شرح منافع ہوگی، ایک سال کے لیے شرح منافع 5، تین اور 5سال کے لیے 6.5 فیصد ہوگی۔
 

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
Good rates but it will not encourage any serious investor as there is no way to get back dollars and Pakistani currency is falling daily so, in the end, no profit on investment.