نیب ترامیم : یوسف رضا گیلانی کو بھی اپنے خلاف تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا

gilni-nab-shehbaz-gvt.jpg

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت یوسف رضا گیلانی و دیگر کیخلاف یو ایس ایف فنڈز میں کرپشن سے متعلق ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے، احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف دے دیا۔

عدالت نے یوسف گیلانی ودیگر کیخلاف یو ایس ایف فنڈز میں کرپشن ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا، جج احتساب عدالت اعظم خان نے ریفرنس نیب کو واپس بھیجا۔ جس میں لکھا کہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، ریفرنس واپس ہونے سے یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کو ریلیف مل گیا۔

یاد رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوایا تھا۔ عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر ریفرنس نیب کو واپس بھجواتے ہوئے کہا تھا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگر احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

رمضان شوگر ملز اور چودھری شوگر ملز کے کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز پر کئی ملین روپوں کی کرپشن کا الزام تھا۔ اس کیس سے متعلق بھی عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ کیس اس عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لیے نیب کو واپس بھیجا جاتا ہے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

دنیا کے کسی بھی ملک میں نئے قوانین پرانے یا جاری کیسز پر لاگو نہیں ہوتے۔ پاکستان ایک پٹواری رپبلک ہے