Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نیب نے رائے اعجاز اور کامران ممتاز کے خلاف بھی نیب ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر کے خلاف نیب نے گجرات پولیس فنڈز میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کیا تھا۔
چئیرمین نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کے خلاف نیب ریفرنس واپس لینے کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کر دی۔
نیب کا کہنا تھا کہ سہیل ظفر چٹھہ، رائے اعجاز اور کامران ممتاز نے ریفرنس واپس لینے کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست دی۔
نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا گیا، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں۔
نیب کی درخواست کے مطابق ملزمان کے خلاف ریفرنس کو چلانا مناسب نہیں ہو گا، نیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت ریفرنس واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور کر لے اور سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کو بری کیا جائے
عجب اختیارات کی غضب کہانی۔۔چیرمین نیب نے گجرات پولیس کی تاریخ کے سب سے بڑے 2 ارب 90 کروڑ کرپشن سکینڈل کے مرکزی کردار موجودہ ڈی جی اینٹی کرہشن سہیل ظفر چھٹہ، سابق ڈی پی او رائے اعجاز اور سابق ڈی پی او کامران ممتاز کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1815245279014093285
اف!!!! اتنا بھیانک مذاق۔۔ اس چیرمین نیب کے خلاف کیس بنتا ہے۔۔ سہیل ظفر چٹھے نے جو کرپشن کی۔۔ اسکے ساتھی پولیس والوں سے پوچھ لیں۔۔ یہ بےشرم آدمی لوٹ کھسوٹ کہ ملک کھاتا رہا
https://twitter.com/x/status/1815267119170273471
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/LgMGoWn.jpeg