نیب کی بشریٰ بی بی کی گرفتاری یا تفتیش کیلئے ٹیم پشاور بھیجنے کی تردید

1732941616643.png


اسلام آباد (طاہر خلیل) وفاقی حکومت کے ذرائع نے نیب سے متعلق ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ نیب کی ٹیم بشریٰ بی بی کو گرفتار یا تفتیش کے لیے پشاور گئی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے پشاور میں کوئی ٹیم نہیں بھیجی گئی۔ مزید یہ کہ بشریٰ بی بی پہلے ہی نیب کیس میں ضمانت پر ہیں، اس لیے ان کی فوری گرفتاری نیب کو مطلوب نہیں ہے۔
 

Back
Top