
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کراچی پولیس کو تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کردی,وزیراعلیٰ سندھ سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مختلف کیڈرز کے افسران کی ملاقات ہوئی
مراد علی شاہ نے کہا کہ نیویارک پولیس کی طرح اب سندھ پولیس بھی ٹیکنالوجی کااستعمال کررہی ہے,وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، خطے کی صورتحال کے باعث کراچی ہدف رہا ہے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ نیویارک اور کراچی میں کافی مماثلت ہے، 10 فیصد جرائم پیشہ افراد 90 فیصد افراد کو متاثر کرتے ہیں، اس رویے کو تبدیل کرنے کےلیے ضروری ہے کہ جرم کرنے والے کو معلوم ہو کہ اس پر نظر ہے۔ نیویارک پولیس کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو سندھ پولیس اور افسران کی ٹریننگ کرنے کی پیش کش کی جسے وزیراعلی سندھ نے قبول کرلیا۔ اجلاس میں طے ہوا کہ دونوں پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔
دوسری جانب محکمہ پولیس سندھ کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے ایک کارروائی کر کے آن لائن اسلحے کی فروخت کرنے والے گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیاسی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک چھاپے کے دوران آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو اسٹریٹ کرائم کیلیے بھی اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔
اطلاع کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کے علاوہ دیگر وارداتوں کے لیے بھی اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔
سی ٹی ڈی سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کو آگاہ کردیاکردیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں غلام رسول، یوسف، گل حسن اور فرحان شامل ہیں, چند روز قبل سی ٹی ڈی نے اسلحے کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/newsh1i1h1.jpg