نیٹ اور وی پی این کی بندش کی پاکستانی معیشت کو بھاری قیمت اداکرنا پڑسکتی ہے

castorh1i12h3.jpg

امریکی آئی ٹی تھنک ٹینک کے نائب صدر نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی پابندیاں وقتی سیاسی فائدہ تو دے سکتی ہیں لیکن ان کے طویل المدت اثرات ملک کے لیے شدید معاشی عدم استحکام کی صورت میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے امریکی سفارتخانے میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن فاؤنڈیشن کے نائب صدر ڈینیئل کاسترو نے کہا کہ "ڈیجیٹل پاکستان" کے مقصد کے حصول کے دوران انٹرنیٹ سروسز پر پابندیاں عائد کرنے کی باتیں نہ صرف عجیب لگتی ہیں بلکہ ان کا ایک بھاری معاشی خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے اور اسکی وجہ سے نہ صرف شہری اور تاجر ملک چھوڑسکتے ہیں بلکہ اپنا کاروبار بھی دوسرے ملک منتقل کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر پابندی اور سوشل میڈیا سائٹس کی رسائی کو کنٹرول کرنے کے لیے فائروالز کے نفاذ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ملک اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ ان فیصلوں کے اہداف واضح ہوں اور یہ طے کیا جائے کہ کہیں وقتی مفادات کو طویل المدت مفادات پر ترجیح تو نہیں دی جا رہی۔

کاسترو نے مزید کہا کہ اکثر سیاسی استحکام کو انٹرنیٹ سروسز پر پابندیوں کا جواز بنایا جاتا ہے، لیکن اس ضمن میں کچھ بنیادی اصولوں کی ضرورت ہے تاکہ مکمل طور پر رسائی ختم نہ ہو۔

انکے مطابق ایکس جیسی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہیں بلکہ ان کے اثرات گہرے ہوتے ہیں۔ دنیا کی ترقی یافتہ ڈیجیٹل معیشتیں یہ سوچ رہی ہیں کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو کیسے زیادہ مضبوط بنایا جائے اور شہریوں کو اس نظام سے بہتر طور پر منسلک کیا جائے۔ایسے میں ایک ڈیجیٹل معیشت کا اپنے شہریوں کو "آف لائن" کر دینا نہ صرف ایک غیر معمولی اقدام ہے بلکہ یہ خود اپنی معیشت کو خطرات سےدوچار کرنیکے مترادف ہے۔

انکے مطابق انٹرنیٹ سروسز کی بندش چاہے چند منٹ، گھنٹے یا دنوں کے لیے ہو، اس کی ایک بھاری معاشی قیمت ہے۔انٹرنیٹ سروسز معاشی نمو، تجارت، آمدنی اور روزگار میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی طلباء نے بھی انٹرنیٹ کی پابندیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کاسترو سے پوچھا کہ آیا انہیں ملک چھوڑ دینا چاہیے۔ اس پر کاسترو نے کہا کہ پاکستانی تسلیم کرتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت معیشت اور معاشرے پر وسیع اثرات ڈالے گی، اس لیے کمپنیاں ٹیلنٹ کی تلاش میں ہیں تاکہ پاکستان کو ٹیلنٹ حب بنایا جا سکے۔
https://twitter.com/x/status/1857405220608954620 https://twitter.com/x/status/1857433627916665339 https://twitter.com/x/status/1857415219514888313 https://twitter.com/x/status/1857413460596060354 https://twitter.com/x/status/1857506640284758389
 
Last edited by a moderator:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ہر قیمت اگر فیصلہ سازوں نے ادا کرنیہو تو بات بھی ہے وہ جیبیں ہر صورت بھریں گے اور نکل جائیں گے گمنام ہونے کو قیمت تو عوام نے ادا کرنی ہے
 

Back
Top