ن لیگی رہنما کی گاڑی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ، شہری دم توڑ گیا

11rehanamustafafgaggrevo.png

کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنما کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے نوجوان نے دم توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر ایک رانگ وے پر آنے والی ریوو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل چلانے والا نوجوان اطہر شدید زخمی ہوگیا۔

پانچ روز قبل ہونے والے اس حادثے میں زخمی ہونے والے اطہرنے آج اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا ہے، گلشن معمار کے رہائشی اطہر ایم ڈی سی ایڈمن بلاک میں ملازمت کرتے تھے اور دو بچوں کے باپ تھے۔

منگل کے روز ہونے والے اس حادثے میں استعمال ہونے والی سفید ریوو ن لیگ کراچی کے جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ریحان مصطفیٰ کی تھی ۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں ریحان مصطفیٰ کے بہنوئی اور دو لڑکیاں موجود تھیں جو حادثے کے فورابعد گاڑی سے نکل کر فرار ہوگئیں جبکہ گاڑی چلانے والاملزم زخمی اطہر کو موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

میڈیا پر واقعہ سے متعلق خبریں چلنے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ نے واقعہ کا نوٹس لیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا، متوفی کے بھائی نے ملزم کی گاڑی کی نشاندہی بھی کی اور ملزم کا گھر بھی تلاش کرلیا مگر ملزم ریحان مصطفیٰ کے والد نے پولیس کو گمراہ کیا اور ملزم کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے اپنے بھتیجے کو نامعلوم مقام پر چھپادیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

https://twitter.com/x/status/1840607254695051656
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اتنے دنیا میں لوگ مچھر نہیں مارتے جتنے پاکستانی عوام مالداروں کی گاڑیوں کی ٹکر سے مرتے ہیں چلو خیر یہ بتاؤ کہ نونی لیڈر تو ٹھیک ہے نا سے کوئی چوٹ تو نہیں آئی اور گاڑی کا بمپر وغیرہ بھی ٹھیک ہی ہے نا
 

Back
Top