ن لیگ استحکام پاکستان پارٹی کو کون کونسی سیٹیں دینے کو تیار ہے؟

jaahi1h1h1.jpg

مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی طرف سے رانا ثناء اللّٰہ، ایاز صادق اور سعد رفیق جبکہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ لاہور میں قومی اسمبلی کی نشست پر علیم خان کو سپورٹ کرے گی، ن لیگ عون چوہدری،اسحاق خاکوانی،نعمان لنگڑیال کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہیں کرے گی، لودھراں میں ایک قومی اور ایک صوبائی نشست پر آئی پی پی کی حمایت کرے گی
https://twitter.com/x/status/1733433778297868586
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین لودھراں سے رکنِ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔اگر ن لیگ جہانگیرترین یا انکے بیٹے کی حمایت کرتی ہے تو ن لیگ کو صدیق بلوچ کی قربانی دینا پڑے گی اور اس صورت میں صدیق بلوچ کی جانب سے آزاد حیثیت میں الیکشن متوقع ہے۔

آئی پی پی کے صدر علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے قومی اسمبلی کا ایکشن لڑیں گے۔علیم خان کا حلقہ وہی ہے جو یازصادق کا حلقہ ہے جبکہ علیم خان کو این اے 127 لاہور جہاں سے شائستہ پرویز ملک اور انکے شوہر پرویز ملک مرحوم این این اے رہے ہیں، سے بھی الیکشن متوقع ہے۔

یادرہے کہ علیم خان 2002 اور 2008 میں ق لیگ کے ٹکٹ پر اس حلقے سے الیکشن لڑچکے ہیں۔ 2002 میں وہ طاہرالقادری سے ہارگئے تھے جبکہ 2008 میں نصیربھٹہ کے ہاتھوں انکی ضمانت ضبط ہوگئی تھی۔

عون چوہدری این اے 128 سے خود کو امیدوار تصور کرتے ہیں جو رانا مبشراقبال کا حلقہ ہے اور عون چوہدری کے بھائی چوہدری امین یہاں سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے بنے تھے او ربعدازاں منحرف ہونے کے بعد ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تو ہارگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق خاکوانی وہاڑی سے اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے جبکہ دونوں پارٹیوں میں سے ایک مضبوط امیدوار کو حلقے میں سامنے لایا جائے گا اور مضبوط امیدوار کے لیے غیر جانبدار سروے بھی کرایا جا سکتا ہے۔

نعمان لنگڑیال کی صورت میں ن لیگ کو چوہدری زاہداقبال اور اسحاق خاکوانی کی صورت میں تہمینہ دولتانہ اور انکے بیٹے کی سیٹ کی قربانی دینا ہوگی جبکہ اس حلقے سے عائشہ نذیر جٹ ایک مضبوط امیدوار تصور کی جاتی ہیں۔

عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آئندہ دو تین روز میں میٹنگ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے نام سامنے رکھیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان، فرخ حبیب، غلام محمدلالی، غلام سرور خان، ذوالفقاردُلہ کیلئے بھی سیٹ چاہتی ہے لیکن ماسوائے کسی اور کو دینے کو تیار نہیں نظرآتی جبکہ غلام سرور خان کے نام پر ن لیگ غور کرسکتی ہے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مطلب نون لیگ کی اکثریت بیساکھیوں پر کھڑی ہو گی۔​
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

کل کا چینی چور آج فقہ حرام لیگیہ کا ایک اور پیو

Cracking Up Lol GIF by HULU