
پاکستان پیپلزپارٹی نےن لیگ اور ایم کیو ایم کے انتخابی اتحاد کے جواب میں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت سے اتحاد کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اب پیپلزپارٹی نے بھی انتخابی اتحاد کیلئے جوڑ توڑ شروع کردیئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ماضی کی حریف جماعت کے ساتھ اتحاد اور ماضی کی حلیف جماعت ( ن لیگ) کے خلاف انتخابات میں حریف بننے کی تیاری کررہی ہے۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے ن لیگ کی مخالف سیاسی قوتوں کو اکھٹا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت انتخابی مہم میں پی ٹی آئی کے بجائے ن لیگ کو ہدف بنائے جانے کا بھی امکان ہے، پیپلزپارٹی اپنی انتخابی مہم کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ نہیں بنائے گی۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی مخالف جماعتوں پر مشتمل ایک انتخابی اتحاد کھڑا کرنے پر غور شروع کردیا ہے جس میں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی شامل ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9zarddgithahjdhdj.png