
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کے خلاف پارٹی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر ایکشن لیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے پارٹی نے سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔
مہتاب عباسی نے پارٹی سے نکالے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میں ن لیگ کے ٹکٹ کی درخواست نہیں کی تھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میں اصولوں کی خاطر انجام کی پرواہ نہیں کی۔
خیال رہے کہ ن لیگ کے ناراض رہنما سردار مہتاب عباسی نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور ایک حالیہ انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تعریف بھی کی تھی، مہتاب عباسی کافی لمبے عرصے سے پارٹی سے ناراض تھے اور اس ناراضگی میں انہوں نے ن لیگ کے مرکزی نائب صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11nawazzmehtababbas.png