ن لیگ نے پشاور سے متعدد امیدوار جے یو آئی ف کے حق میں دستبردارکروالئے

maulah11ih32.jpg

آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم شروع کر چکی ہیں اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے حمایت کے اعلانات کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے پشاور کے قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے پشاور ڈویژن کے قومی اسمبلی کے حلقے NA-28 پر جمعیت علماء اسلام کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اسرار اللہ کا کہنا تھا کہ NA-28 اور PK-73 پر جے یو آئی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کی جائے گی۔ PK-73 سے امیدوار لیگی امیدوار فضل اللہ کی طرف سے جے یو آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقے NA-28 پر ارباب نور عالم اور PK-73 سے مولانا عبدالحسیب حقانی جے یو آئی کے امیدوار ہیں۔

سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ن لیگ سے انتخابی اتحاد کے بعد کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں اور طے پایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہم ن لیگ سے اور وہ پنجاب میں ہم سے تعاون کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر ہم نے تحریک چلائی تھی اور وہ تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ NA-28 پشاور سے 15 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ساجد نواز خان امیدوار ہیں جنہیں کی چین کا انتخابی نشان جاری کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے حلقہ PK-73 سے تحریک انصاف کے امیدوار علی زمان مور کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1750681172424708581
واضح رہے کہ پشاور ڈویژن کے 5 اضلاع میں قومی اسمبلی کی 11 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 28 نشستوں پر 644 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا ، جبکہ یہاں پر مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ 69 ہزار 226 ہے۔ پشاور ڈویژن سے قومی اسمبلی کی 11 نشستوں پر 167 جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر 477 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

پی ڈی ایم کی محبتیں ابھی تک برقرار ہیں بس بلو بے وفا نکلی جو وزارت کے مزے لے کر اب اپنے بھائی کی پارٹی پر کھوکھلی تنقید کر رہی ہے

Cracking Up Lol GIF by HULU