ن لیگ کو بڑا دھچکہ،نواز شریف کے قریبی ساتھی نے پارٹی چھوڑ دی

12%D9%BE%D9%85%D9%84%D9%86%D9%BE%D9%85%D9%84%D9%82.jpg

مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی الحاج امجد فاروق نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الحاج امجد فاروق نے ق لیگ کی قیادت قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ، وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے وجاہت حسین سے گجرات میں ملاقات کی۔

اس موقع پر الحاج امجد فاروق نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے منصوبے اتنے طاقتور تھے کہ کوئی حکومت بھی اسے روک نہیں سکی، بدقسمتی ہے کہ شہباز شریف نے شعبہ صحت کو برباد کرکے رکھ دیا، موجودہ حکومت کو مسائل کا سامنا ہے مگر ہم مل کر ان مسائل کے حل کیلئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب یا ایف آئی اے جیسے اداروں کو استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل نہیں کی جاسکتیں، ہم پہلے دن سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی انہیں کے ساتھ رہیں گے۔