
ایک طرف یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کی اطلاعات ہیں تو دوسری طرف خسارے میں چلنے والے حکومتی ادارے پی ٹی وی پر لاکھوں روپے کی ادائیگی کر کے ن لیگ کے حمایتی صحافیوں کو بطور اینکرز کو ہائیر کیا جا رہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
سینئر صحافی ثناء اللہ خان نے اپنے وی لاگ میں خبر بریک کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت اطلاعات ونشریات کے زیرانتظام چلنے والے ادارے پاکستان ٹیلی ویژن کے کرنٹ افیئرز کے شعبے میں وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی ہے۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز اور ڈائریکٹر پروگرامز کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ایک پروگرام کا خود جائزہ لے کر 20 سے زیادہ پروگرامز بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
پی ٹی وی پر 8 بجے والے شو کیلئے ن لیگ کیلئے بیانیہ بنانے والی اور پی ٹی آئی کی شدید ناقد اینکر بینش سلیم کو ہائر کیا گیا ہے جنہیں 10 سے 12 لاکھ روپے کے درمیان تنخواہ دی جائیگی اور پہلے والوں کو کسی اور سلاٹ میں بھیجا جائے گا۔
ن لیگ کے حامی اور پی ٹی آئی کی خواتین سے متعلق غلیظ زبان استعمال کرنے والے رضوان رضی کو بھی ہائیر کیا گیا ہے اور ان کے ساتھ لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی جو عرصہ دراز سے جیو ٹی وی سے وابستہ ہیں امین حفیظ بھی ہوں گے۔
پی ٹی وی کے لیے لیگی کیمپ کے صحافی نجم ولی کو بھی ہائیر کیا گیا ہے جنہیں بھی 10 لاکھ روپے زیادہ کا پیکج دیا جائے گا، نجم ولی کو اس سے پہلے ریلوے میں بھی عہدہ دیا گیا تھا۔
پی ٹی وی کے اینکر سید انوارالحسن پی ٹی وی پر 10 بجے کرتے تھے وہ اب ویک اینڈ پر شو کریں گے۔
مارننگ شو کے لیے ہم نیوز کے شعیب چوہدری کو ہائیر کیا ہے جن کے ساتھ شاید ماہ جبین کو بھی ہائیر کیا گیا ہے ان کے پیکجز باقی اینکرز کے مقابلے میں کم ہیں، مارننگ شو نئے انداز میں کیا جائے گا۔ جنرل اظہر کیانی صاحب کا شور ایک ہے صحت سب کے لیے بھی بند کر دیا گیا اور اب نئے اینکرز کے ساتھ نئے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔
ثمینہ انجم نے لکھا: بینش سلیم کو 11 لاکھ 20ہزار روپے، نجم ولی کو بھی 11 لاکھ 20 ہزار روپے، رضوان رضی اور امین حفیظ کو 6،6 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1826184142297747793
حماد اظہر نے تنیقد کرتے ہو کہا پی ٹی وی اپنا بوجھ خود نہیں اٹھا پاتا اب ان چار کا بھی اٹھائے گا۔ نون لیگ کے مہم سازوں اور ترجمانوں کو ایسے نوازنا واضح کرپشن ہے۔ یہ ادارے عوام کے پیسے سے چلتے ہیں اور یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1827345700994044346
تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے لکھا: عوام کے پیسے پر وظیفہ لگ گیا ان چار ترجمانوں اور مہم سازوں کا! پی ٹی وی خسارے میں ہے اور اب معاشرے کی اس گندگی کا بوجھ بھی اٹھائے گا۔ شریف خاندان اپنے ملازموں کو تنخواہ بھی اب خود نہیں دیتا اور عوام کی جیب سے نکالتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1827354009675477503
ریحان سید نے لکھا: سینئر صحافی ثنااللہ خان کے وی لاگ کے مطابق نجم ولی ،رضی دادا،بینش سلیم اور امین حفیظ کو پی ٹی وی پر ایک ایک ملین روپے ماہانہ تنخواہ پر پروگرام اینکر رکھ لیا گیا ہے ،امین حفیظ کے علاوہ تینوں اینکرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹس دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ ان کو کیوں رکھا گیاہے۔
https://twitter.com/x/status/1827317601636393277
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/20ptvlootamakjsjdhhhd.png